ادھم آرٹ گیلری جدہ میں مصورہ ماہرہ علی کے فن پاروں کی نمائش فنکاروں کے کام کو فن سے محبت کرنے والے پاکستان اور سعودی عرب کے معززین کے سامنے پیش کیا
جدہ ( بیو رورپو رٹ )پاکستان کی نامور مصورہ ماہرہ علی جو خود بھی ایک عمدہ فنکارہ ہیں اور کئی نمائشوں میں اپنے فن پاروں کی نمائش کر کے داد تحسین حاصل کر چکی ہیں، نے ادھم آرٹ گیلری جدہ میں پینٹنگ کی ایک نمائش بعنوان آف پاکستان” کا انعقاد کیا۔
تقریب میں پاکستانی اور سعودی کمیونٹی سے آرٹ کے شائقین کی بڑی تعداد سے شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان قونصلیٹ کے علاوہ عبیرمیڈیکل گروپ سعودی عرب و مڈل ایسٹ کے نائب صدر احتشام اور مقررین نے نمائش کی آرگنائزرآرٹسٹ ماہرہ علی کے اور فنون لطیفہ کے ذریعے دنیا میں پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کیلئے ڈاکٹرافسر احتشام نے اپنے خطاب میں ماہرہ علی کو کاوشوں کی تعریف کی
ادھم آرٹ گیلری جدہ میں مصورہ ماہرہ علی کے فن پاروں کی نمائش
کہ انھوں نے پاکستانی کلچر اور ثقافت کو فروغ دینے اور باصلاحیت فنکاروں کے کام کو فن سے محبت کرنے والے پاکستان اور سعودی عرب کے معززین کے سامنے پیش کیا۔اس نمائش میں جن باصلاحیت فنکاروں نے اپنی پینٹنگ کےساتھ حصہ لیا
ان میں عبیر مروت، زرقا یوسف، نعمہ مونس، شازیہ نیر، قدرت عین، نوشین قریشی اور سعودی آرٹسٹ سماء سمیرکتبی شامل ہیں جنہوں نے فطرت کے حسن کو اپنی پینٹنگز میں سمویا ہے۔ قبل ازیں ماہرہ علی نے تمام مہمانوں، شرکاء، معاونین اور اسپانسر عبیر میڈیکل گروپ کو خوش آمدید کہا اورمحمد عرفان اورعبیر میڈیکل گروپ کے ڈاکٹر افسر احتشام کا شکریہ ادا کیا۔
ادھم آرٹ گیلری جدہ میں مصورہ ماہرہ علی کے فن پاروں کی نمائش
انھوں نے کہا ہم سعودی عرب کےوژن 2030 کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور اسی کی روشنی میں پاک سعودی دوستی رشتہ کو ثقافتی، تہذیبی اور ادبی سطح پر فروغ دیتے ہیں۔ سید محفوظ علی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نمائش کے انعقاد پراپنی اہلیہ ماہرہ علی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ آخر میں تمام شرکاء نے پاک سعودیہ لازوال دوستی کا کیک کاٹا۔