حاجی صابر مغل بریڈفورڈ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک

حاجی صابر مغل بریڈفورڈ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک

بریڈفورڈ (کشمیر ایکسپریس نیوز)بریڈ فورڈ کی معروف کاروباری شخصیت آگرہ گروپ کے بانی حاجی صابر مغل ایم بی ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی نماز جنازہ جو جمعیت تبلیغ الاسلام بریڈ فورڈ ویسٹ گیٹ سنٹرل مسجد میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سینکڑوں لوگ شریک ہوئے نماز جنازہ کے بعد انہیں بریڈفورڈ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

نماز جنازہ اور تدفین میں برطانیہ بھر سے مختلف طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا بریڈ فورڈ ویسٹ کی ایم پی ناز شاہ نے آگرہ گروپ کے چیئرمین حاجی محمد صابر مغل ایم بی ای کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرحوم کو تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے جانتی تھیں

حاجی صاحب ایک ایسے شخص ہیں جن سے میرا قریبی خاندانی تعلق تھا انہوں نے ہمیشہ میری رہنمائی، مدد اور مشوروں سے نوازا اپنی شفقت اور محبت بھری طبیعت کے لیے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

حاجی صابر مغل مرحوم نہ صرف ایک انتہائی کامیاب تاجر تھے بلکہ ایک عظیم انسان دوست شخصیت کے مالک تھے ہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت اور خاندان کے صبروجمیل کے لیے دعا کی

حاجی صابر مغل بریڈفورڈ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک

بریڈفورڈ ایسٹ سے ممبر پارلیمنٹ عمران حسین ، سابق لارڈ مئیر آف بریڈفورڈ محمد عجیب ، سابق لارڈ مئیر بریڈفورڈ غضنفر خالق ، سابق لارڈ میئر آف لیڈز کونسلر اصغر قریشی ،چوہدری حق نواز ،الطاف حسین پوٹھی ، محمد سعید مغل ایم بی ای برمینگھم ،آصف نسیم راٹھور ،راجہ نجابت حسین ، سردار عبدالرحمن خان ، ساجد قریشی

الحاج کرامت حسین ،چوہدری منظور ، چوہدری نذیر ،کامران اقبال مغل ، جاوید حنیف ، زاہد حنیف ، مفتی انصر القادری ،علامہ قاری عبدالقیوم الفت نوشاہی ، زاہد مغل ، سید سلطان شاہ مشہدی ، مفتی بشیر نقشبندی ، الحاج اقبال راٹھور ، ریگل بیکری کے چوہدری یونس ،چوہدری محمد مالک ،عبدالغفور ملک ،لیاقت مغل

ذوالفقار کریم ذلفی ،قاضی اشتیاق ،حاجی گلبہار ،جاوید قادر ،اور دیگر نے حاجی صابر مغل کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اپنی محنت اور استقامت کی روشن مثال تھے انسانیت کی خدمت کی بدولت لوگوں میں ان کا عزت اور احترام کا رشتہ تھا

کمیونٹی رہنماؤں نے ان کے بیٹے حسن صابر ،ارشد محمود مغل ،برادران محمد اسلم ایم بی ای ،مطلوب مغل اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی

یاد رہے کہ حاجی صابر مغل مرحوم کو کمیونٹی خدمات پر ملکہ برطانیہ نے انہیں ممبر آف برٹش ایمپائر کے اعزاز اور لیڈز میٹروپولیٹن یونیورسٹی نے انھیں ڈاکٹریٹ کی اعزاز ی ڈگری سے نوازا تھافلاحی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے

الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی اور مغل فاونڈیشن ہسپتال میرپورکےبھی چئیرمین رہے الجنت ویلفئیر ٹرسٹ فلاحی ادارے کے بانی بھی تھے جس کے ذریعے غریب یتیم بیواؤں کی مدد کرتے رہے ستر کی دہائی میں انہوں نے موبائیل ٹیک وے کا آغاز کیا اپنی محنت سے ترقی کرتے ہوئے آگرہ گروپ کا ایک چین پورے برطانیہ میں پھیلا دیا ان کا آبائی گاؤں چکسواری آزادکشمیر ہے ۔
 

آگرہ گروپ کے بانی حاجی صابر مغلالشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈیبریڈفورڈ کے مقامی قبرستانحاجی صابر مغلقبرستان میں سپرد خاک