نو تعینات کمشنر میریور ان ایکشن،سر منڈواتے ہی اولے پڑ گئے
ملازمین کے تبادلے،گرداورں کی بطور نائب تحصیلدار ترقیابی کینسل
2 اکتوبر کو کمشنر آفس میں تعینات ملازمین کے تبادلہ جات کیساتھ گردوار حضرات کو بطور نائب تحصیلدار ترقی دی گئی تھی چوہدری مختار احمد کے اقدامات سے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوا ،عوامی وسماجی حلقوں میں خوشی کی لہر
میرپور(وسیم احمد خان) سابق کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی کی پھرتیاں،نو تعینات کمشنر چوہدری مختار حسین کا ایکشن،ملازمین کے تبادلہ جات اور گرداورں کی بطور نائب تحصیلدار ترقی کو نو تعینات کمشنر چوہدری مختار نے کینسل کر دیا، سر منڈواتے ہی اولے پڑ گئے ،
با وثوق زرائع کے مطابق سابق کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی نے تبادلہ کے نوٹیفکیشن کے فوراً بعد مورخہ 2 اکتوبر کو کمشنر آفس میں تعینات پسند نا پسند کی بنیاد پر ملازمین کے تبادلہ جات کیساتھ گردوار حضرات کو بطور نائب تحصیلدار ترقی دی تھی
جوکہ بدوں قانون تھے، بالخصوص نائب تحصیلدار راجہ شکیل جو بیرون ملک رخصت پر گئے ہیں تنخواہ وصول کر رہے ہیں کی جگہ گردوار مجیب الرحمن کی بطور نائب تحصیلدار ترقی جس پر محکمانہ سطح پر ملازمین میں بھی شدید بے چینی، تحفظات و خدشات پائے جاتے تھے
نو تعینات کمشنر میرپور چوہدری مختار نے چارج لینے کے بعد سابق کمشنر کے اٹھائے گئے اقدامات کو کیسنل کر دیا ہے، چوہدری مختار احمد کے اقدامات سے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوا ہے وہاں سنجیدہ شہری، سیاسی، سماجی حلقوں میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی، سنجیدہ حلقوں کے مطابق چوہدری مختار ایک دیانت دار اور فرض شناس آفیسر ہیں انکی میرپور تعیناتی سے مزید بہتری کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں