فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی ،جماعت اسلامی کی غزہ ریلی
اسلام آباد کےعوام کی کثیر تعداد میں شرکت
اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)7اکتوبر کو اسرائیل کی فلسطین میں جارحیت اور اہل غزہ کی مزاحمت کا ایک سال پورا ہونے کے موقع پر آج جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا
جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم،نائب امیر شمالی پنجاب اقبال خان،امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے خطاب کیا۔
اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی جنھوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل وامریکہ کی مذمت اور فلسطین اور لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی نعرے درج تھے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کو آج ایک سال مکمل ہواامریکہ اسرائیل کی پشت پر ہے عالمی برادری، گونگی بہری بنی ہوئی ہے لیکن اہل غزہ کی استقامت نے اسرائیل کا نا قابل تسخیر ہونے کا غرور خاک میں ملا دیا۔مجاہدوں کے خون سے انبیاء کی سرزمین سیراب ہو رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کی کانفرنس بلائ جائے،اسرائیل کا بائیکاٹ کیا جائے ۔اگر آج اس کو نہ روکا گیا فلسطین ،لبنان کے بعد سب کی باری ہے۔
یاد رہے کہ جماعت اسلامی نے آج اسلام آباد میں ملین مارچ کا اعلان کیا تھا لیکن امن و امان کے پیش نظر اس کو ملتوی کردیا گیا لیکن آبپارہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مرد و خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی،صوبائی، ضلعی قیادت نے بھی شرکت کی
یہ بھی پڑھیں
[…] فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی ،جماعت اسلامی کی غزہ ریل… […]