کل جماعتی یکجہتی فلسطین و کشمیرکانفرنس راولاکوٹ میں ہوگی
اسلام آباد( کشمیر ایکسپریس نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے اعلان کیاہے کہ کل جماعتی یکجہتی فلسطین و کشمیرکانفرنس 13اکتوبربروز اتوارراولاکوٹ میں منعقدہوگی
ہندوستان اور اسرائیل نے جنگی جرائم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں،اہل غزہ سے اظہاریکجہتی اور مقبوضہ کشمیرکی صورت حال کے حوالے سے اقدامات طے کرنے کے لیے کل جماعتی یکجہتی فلسطین و کشمیرکانفرنس کا انعقاد 13اکتوبربروز اتوارراولاکوٹ میں ہوگی
کانفرنس میں آزاد کشمیرکے صدر وزیر اعظم سمیت تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین شریک ہوںگے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ حکومت اپوزیشن اور تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے اہل غزہ سے اظہاریکجہتی اہل کشمیرکی طرف سے اچھا پیغام ہوگا،آزاد کشمیرکی قیادت میں رواداری کی روایت قائم ہے
اور پوری کشمیری قوم اور حکومت آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہے،وحدت کشمیراور حق خودارادیت سب کامشترکہ ایجنڈا ہے،ڈاکٹر مشتاق خا ن نے کہاکہ اگر کشمیریوںکو آزادی کی منزل ملتی ہے توآزاد کشمیرکی قیادت اپنے سرکٹوانے کے لیے تیار ہے ،
انھوں نے کہاکہ کل جماعتی یکجہتی فلسطین اور کشمیرکانفرنس میں منحوس سیز فائر لائن توڑ نے کے آپشن پر بھی غورہونا چاہیے ،حکومت مشاورت سے سیز فائرلائن توڑنے کااعلان کرے اور پوری قوم ساتھ چلے ہم شہادت کے لیے تیار ہیں۔فلسطینی اور کشمیری قیادت نے شہادتوں کا راستہ اپنایاہے ۔
یہ بھی پڑھیں
[…] […]