سید گیلانی کرکٹ ٹورنامنٹ،فائنل بشارت شہیدکلب فاتح جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر، لطیف اکبر
سید گیلانی کرکٹ ٹورنامنٹ،فائنل بشارت شہیدکلب فاتح
مظفرآباد(خبرنگار)سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے
77 برسوں سے کشمیریوں نے بھارتی جبری قبضہ کو تسلیم کیا ہے نہ ہی آئندہ کریں گے، سید علی گیلانی کی ساری زندگی تحریک آزادی کشمیر کیلئے وقف رہی ہے اور پاکستان سے محبت اور لازوال رشتوں کو مضبوطی سے تھامے رکھا اور ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے کا نعرہ لگا کر واضح کردیا ہے کہ کشمیری بھارت سے آزادی حاصل کر کے دم لیں گے اور پاکستان سے اپنا الحاق کریں گے۔
سید گیلانی کرکٹ ٹورنامنٹ،فائنل بشارت شہیدکلب فاتح
ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سید گیلانی کے نام سے منسوب کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 42 ٹیموں نے حصہ لیا تھا ، افتتاحی میچ میڈیا الیون اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کے درمیان کھیلا گیا تھا۔
فائنل بشارت شہید کرکٹ کلب نے اسلم شہید کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا ، بشارت شہید نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل اپنے نام کیا۔مہمان خصوصی چوہدری لطیف اکبر نے ونر ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دی، جبکہ رنر ٹیم کے کپتان کو وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی نے انعامات دیئے۔
سید گیلانی کرکٹ ٹورنامنٹ،فائنل بشارت شہیدکلب فاتح
تقریب سے وزیرحکومت بازل نقوی، وزیر بحالیات جاوید بڈھانوی، سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر محمد راشد حنیف و دیگرنے بھی خطاب کیا۔ فائنل تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ملک شوکت حیات، چیئرمین ضلع کونسل امتیاز عباسی، میئرمیونسپل کارپوریشن سکندر گیلانی، سابق امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر، چیئرمین یونین کونسل مظفرآباد اقبال اعوان
امیر مجلس شوریٰ مہاجرین جموں وکشمیر محمد یونس میر، جموں وکشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر محمد اقبال میر، جنرل سیکرٹری گلشاد احمد بٹ، سیکرٹری مالیات راجہ بشیر اللہ خان و دیگر میڈیا نمائندگان سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
سید گیلانی کرکٹ ٹورنامنٹ،فائنل بشارت شہیدکلب فاتح
چنار کرکٹ کونسل کے چیئرمین محمد صادق، وائس چیئرمین قاضی اربقان ، اشتیاق اعوان و دیگر کو مختصر وقت میں بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی گئی۔مین آف دی میچ قاضی اربقان، بیسٹ باولر آف دی ٹورنامنٹ صادق اعوان، بیسٹ بیسٹمین آف دی ٹورنامنٹ اعجاز خان جبکہ بیسٹ باولر آف دی میچ وحید چوہدری کے نام رہے۔
مہمان خصوصی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں نام نہاد انتخابات کی کوئی حیثیت نہیں ہے ، کشمیریوں کے مقدر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا ابھی باقی ہے اورکشمیری آزادی کی تحریک خون سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سید گیلانی کرکٹ ٹورنامنٹ،فائنل بشارت شہیدکلب فاتح
انہوں نے کہا کہ مہاجرین جموں وکشمیر آزادی کی تحریک کا ہر اول دستہ ہیں ، انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموںوکشمیر میں کھیلوں کے میدان کم ہو گے ہیں، سکول،کالج ، یونیورسٹی دور میں سپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے، کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رہنی چاہیئیں
تقریب سے وزیر حکومت بازل نقوی نے کہا کہ مہاجرین جموںوکشمیر کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، مانک پیاں کے مکینوں کیلئے پل کا دیرینہ مطالبہ جلد عملدرآمد کیا جائیگا۔ پل کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیںگے۔
سید گیلانی کرکٹ ٹورنامنٹ،فائنل بشارت شہیدکلب فاتح
نوجوانوں نے بہترین کھیل پیش کیا ہے ان نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مزید مواقع ملنے چائیں۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ ٹورنامنٹ میں کمنٹری کے فرائض محمد ممتاز جگوال او ردیگر نے انجام دیئے۔
مہاجرین نوجوانوں نے حکومت پاکستان اور متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت مہاجرین نوجوانوں کو کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع ملا اور عالمی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے انعقاد سے مہاجرین نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے امید ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا۔
سید گیلانی کرکٹ ٹورنامنٹ،فائنل بشارت شہیدکلب فاتح
یہ پڑھیں