ڈبلیو جے اے پاکستان اور فریڈم نیٹ ورک کا سیمینار

ڈبلیو جے اے پاکستان اور فریڈم نیٹ ورک کا سیمینار خواتین صحافیوں کو فیلڈ میں درپیش چیلنجز اور مشکلات پر گفتگو کی گئی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ویمن جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (WJAP) اور فریڈم نیٹ ورک کے زیر اہتمام صحافی خواتین کے حقوق اور انہیں درپیش مسائل پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں میڈیا ہاؤسز، پریس کلبز،صحافتی تنظیموں اور سینئر صحافیوں کی موجودگی میں خواتین صحافیوں کو فیلڈ میں درپیش چیلنجز اور مشکلات کے حل اور مستقبل کے لائحہ عمل پہ بات چیت ہوئی۔تقریب کا بنیادی مقصد ویمن جرنلسٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو جے اے) کے قیام، اسکے مقاصد، مشن پر روشنی ڈالنا اور خواتین کو فیلڈ میں درپیش چیلنجز اور مشکلات کے حل کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دینا تھا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ویمن جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی بانی فوزیہ کلثوم رانا نے ڈبلیو جے اے کا قیام خواتین صحافیوں کو بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے عمل میں لایا گیا ہے، تاکہ انہیں میڈیا کے میدان میں با اختیار بناتے ہوئے ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

صحافی خواتین نے فیلڈ میں پیش آنے والے مسائل جیسے کہ جنسی ہراسانی، عدم مساوات اور پیشہ ورانہ ترقی کے محدود مواقع پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ ڈبلیو جے اےکی ممبران نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ صحافتی برادری اور میڈیا اداروں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔

تقریب میں فریڈم نیٹورک کی نمائندہ مناہل نے پاکستانی میڈیا آرگنائزیشنز کے صنفی آڈٹ کا پہلا ڈرافٹ بھی پیش کیا۔ یہ یہ ریسرچ یونینز اور پریس کلبز میں صحافی خواتین کی موجودگی اور نمائندگی کے حوالے سے ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف اور فریڈم نیٹورک نے کیا ہے۔ یاد رہے کہ سیمینار میں صحافی خواتین کی پہلی ریسرچ جو صنفی آڈٹ ہے وہ بھی شئیر کی گئی جو صحافی خواتین کے کام کے ماحول کا جائزہ لینے کے حوالے سے اہم قدم ہے۔

مناہل نے کہا کہ یہ ڈیٹا اور آڈٹ ہمارے میڈیا اداروں میں صنفی مساوات کی کمی اور خواتین کو درپیش چیلنجز کو سامنے لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وقاص نعیم نے ویمن جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مستقبل کے لئے جامع لائحہ عمل مرتب کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ صحافی خواتین کو ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرنا اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستانی میڈیا میں خواتین کو ان کا جائز مقام دینے کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اس ضمن میں عملی اقدامات کرنے ہوں گے یہ اقدامات پاکستانی میڈیا میں خواتین کی شرکت کو فروغ دینے اور انہیں ایک محفوظ اور مساوی ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

تقریب میں معروف صحافی مصنفہ فریدہ حفیظ نے خصوصی شرکت کی اور اپنی تازہ کتاب خواتین صحافیوں کو پیش کی، جسے تقریب میں شامل مہمانوں نے خوب سراہا۔

اس سیمینار میں سابق نائب صدر نیشنل پریس کلب بی ممبر ڈبلیو جے اے مائرہ عمران سابق جوائنٹ سیکرٹری نیشنل پریس کلب سابق ان انچارج شکیلہ جلیل، ایڈیٹر کشمیر ایکسپریس شمیم اشرف،سنیئر صحافی آج ٹی وی عمرانہ کومل،سابق کنٹرولر نیوز روز ٹی وی شازیہ طاہر،سنیئر براڈکاسٹر عرفانہ شاہین، ینگ ممبر وجا ذوفشاں ذوالفقار، جی این این کی رپورٹر ممبر ڈبلیو جے اے سبین، پرنٹ میڈیا سے سلمی ملک، فریڈم نیٹ ورک سے فائزہ حسن سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی

 

غیر متعدی بیماریوں سے نمٹنے کیلئے پالیسی اقدامات ناگزیر

WJAڈبلیو جے اے پاکستانفریڈم نیٹ ورکویمن جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان