سعودی عرب جانے کے خواہشمند نرسنگ سٹاف کے لئے اہم خبر

سعودی عرب جانے کے خواہشمند نرسنگ سٹاف کے لئے اہم خبر

پاکستان کا تربیت یافتہ نرسیں سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ 21 اکتوبر کو لاہور میں اس سلسلے میں خواہش مند امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے

الریاض (کشمیر ایکسپریس نیوز)پاکستان اوورسیز کارپوریشن (او ا ی سی) کے مطابق پاکستان نرس عملہ فوری طور پر سعودی عرب بھیج رہا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کو مختلف شعبوں میں نرسنگ سٹاف کی ضرورت ہے۔ان شعبہ جات میں کارڈیک کیئر، ایمرجنسی، طبی دیکھ بھال، زچگی، بچوں کی دیکھ بھال، انتہائی نگہداشت، ہیماڈائیلیسس، نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال، آنکولوجی، سرجیکل کیئر، اور انسینٹیو کیئر یونٹس وغیرہ شامل ہیںوزارت اوورسیز کے ایک اہلکار کے مطابق عرب ممالک میں پاکستانی ورک فورس کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے مطابق 21 اکتوبر کو لاہور میں اس سلسلے میں خواہش مند امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے۔وزارت خارجہ کے ایک اہلکار کے مطابق سعودی عرب کم سے کم ایک سال کے تجربے اور 16 سال کی تعلیم (بیچلر آف سائنسز) ڈگری کی حامل خواتین نرسوں کی تلاش میں ہے۔

نرسوں کے پاس پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل (پی این ایم سی) کی رجسٹریشن ہونا بھی لازمی شرط اور انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ اور ایمرجنسی روم میں کام کرنے کا تجربہ حاصل ہونا بھی لازمی شرط ہے۔

خواہش مند امید وار نرسوں کی عمر 45 سال سے کم ہونی چاہیے۔اس سلسلے میں سعودی عرب کا ایک وفد پاکستان میں نرسوں کے انٹرویوز لے گا۔یہ انٹرویوز کام کے تجربے، مریضوں کے ساتھ برتاؤ، اور انگریزی زبان پر مہارت پر مرکوز ہوں گے۔امیدواروں کو اپنے اصل دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایات کی گئی ہیں

 

پاکستان،عمان کے درمیان افرادی قوت بارے معاہدہ طے

پاکستان کا تربیت یافتہ نرسیں سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہپاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسلپی این ایم سیسعودی عرب جانے والے خواہشمند نرسنگ سٹاف کے لئے خوشخبری