مڈل سکول برمنگ کلاں روڑ کی تعمیرمیں نا قص میٹریل کااستعمال2ماہ بعد ہی روڑ پر گھاس اگ آئی ،ناقص تعمیر پر روڑ کمیٹی نے چپ سادھ لی
راولاکوٹ (بیورو رپورٹ)آزاد گلی تا مڈل سکول برمنگ کلاں روڑ کی تعمیر میں نا قص میٹریل کے استعمال2ماہ بعد ہی روڑ پر گھاس اگ آئی ،ناقص تعمیر پر روڑ کمیٹی نے چپ سادھ لی ،اہلیان برمنگ کا شنوائی نہ ہونے پر احتساب بیورو سے رجوع کرنے کا اعلان ۔
تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ سٹی حلقہ کی حدودکے اختتام آزاد گلی تا مڈل سکول برمنگ کلاں روڑ تعمیر کے2ماہ بعد ہی ٹھیکیدار کی کرپشن کی نذر ہونے لگی،اسفالٹ ،واٹر بانڈپوری مقدار میں نہ ڈالنے سے روڑ پر گھاس اگ آئی ،سائیڈ پر بننے والی دیوار اور کلورٹ میں ناقص پتھر کا استعمال
روڑ کی ناقص تعمیر پر چیئرمین روڑ کمیٹی اور ارکان نے چپ سادھ لی ،عوام علاقہ کا پی ڈبلیو ڈی حکام سے روڑ کی ناقص تعمیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ ،شنوائی نہ ہونے پر احتساب بیورو سے رجوع کرنے کا اعلان ۔
صوبیدار عبدالرزاق،محمد امتیاز ،آصف لطیف و دیگر سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ روڑ کی تعمیر میں ضرورت کے مطابق تعمیراتی میٹریل کا استعمال نہیں کیا گیا ۔روڑ کی تعمیر کے دوران ناقص میٹریل کے استعمال کی نشاندہی بھی کی گئی لیکن ٹھیکیدار اور روڑ کمیٹی نے کوئی توجہ نہیں دی ۔
انہوں نے کہا کہ روڑ کی ناقص تعمیرکر کے خزانے کو لوٹا گیا ہے ٹھیکیدار کی کرپشن پر روڑ کمیٹی نے بھی چپ سادھ لی ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ شاہرات حکام میڈیا اور عوام علاؤہ کی موجودگی میں آزاد گلی تا مڈل سکول برمنگ روڑکی مختلف جگہ سے انسپکشن کرے ناقص تعمیر اور ٹھیکیدار کی کرپشن خود بخود سامنے آ جائے گی
انہون نے کہا کہ اگر حکام ٹھیکیدار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تو راولاکوٹ ہجیرہ روڑ بند کر کے احتجاج کے ساتھ ساتھ ٹھیکیدار اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف احتساب بیورو سے بھی رجوع کریں گے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے ۔