پاک بھارت تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،امریکہ

پاک بھارت تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،امریکہ

دونوں ممالک کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات ہیں،ایس سی او سمٹ میں بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر شریک ہوئے تھے دونوں ممالک کے مابین کسی بھی بات چیت کے دائرہ کار ،کردار کا تعین پاکستان اور بھارت کا معاملہ ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل نیوز)امریکہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی رہنماوں کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے مابین کسی بھی بات چیت کے دائرہ کار اور کردار کا تعین پاک بھارت کا معاملہ ہے۔واضح رہے کہ بھارتی وزیرِ خارجہ جے ایس شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے تھے۔

جے ایس شنکر نے وزیرِاعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے دی جانے والی ضیافت میں شرکت کی، اور اسحاق ڈار سے ملاقات بھی کی

 

بھارتی سرپرستی میں ہونیوالی دہشتگردی کو شکست فاش دینگے

امریکہپاک بھارت تعلقاتپاک بھارت تعلقات کو قدر کی نگاہترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر