وزیر داخلہ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات،اہم امور پر گفتگو

وزیر داخلہ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات،اہم امور پر گفتگو
ملاقات میں پاکستانی پولیس اہلکاروں کی اقوام متحدہ کے امن مشنز میں شمولیت پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا پاکستان کی حکومت اورعوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

نیویارک (کشمیر ایکسپریس نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس سے ملاقات کی ہے ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستانی پولیس اہلکاروں کی اقوام متحدہ کے امن مشنز میں شمولیت پر تبادلہ خیال کیا گیا جو اقوام متحدہ کی فلیگ شپ سرگرمی ہے۔پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے افرادی قوت فراہم کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے اور اس وقت 3800 پاکستانی اہلکار وسطی افریقی جمہوریہ ، ایبی، قبرص ، کانگو صومالیہ ، جنوبی سوڈان اور مغربی صحارا میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اس موقع پراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کی حکومت اورعوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستانی پولیس اہلکاروں کی اقوام متحدہ کے امن مشنز میں شمولیت پر تبادلہ خیال کیا گیا جو اقوام متحدہ کی فلیگ شپ سرگرمی ہے۔پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے افرادی قوت فراہم کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے اور اس وقت 3800 پاکستانی اہلکار وسطی افریقی جمہوریہ ، ایبی، قبرص ، کانگو صومالیہ ، جنوبی سوڈان اور مغربی صحارا میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اس موقع پراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کی حکومت اورعوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم بھی موجود تھے۔

unoاہم امور پر گفتگووزیر داخلہ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات