برادری نہیں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبے دینگے،پیرمظہر

برادری نہیں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبے دینگے،پیرمظہرسعید شاہوزیراطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر

نیلم(کشمیر ایکسپریس نیوز) وزیراطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیرمحمدمظہر سعید شاہ نے کہاہے کہ تعلیم، صحت، مواصلات ، انفراسٹریکچراور جنگلات کا تحفظ حکومت کے اہداف میں شامل ہیں ۔

برادری نہیں برابری اور ضرورت کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبے دیں گے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر کی سربراہی میں حکومت اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔ ایم ایل اے فنڈ قوم کی امانت ہے ، پوری دیانتداری کیساتھ عوام کی بھلائی کے لیے خرچ کئے ہیں۔

فرسٹ ایڈ پوسٹ کیل سیری کی تعمیر سے یہاں کی آبادی کوطبی سہولیات ملی ہے ۔ آئندہ بھی صحت ، تعلیم سمیت جملہ اجتماعی ضروریات کے منصوبے پوری دل لگی کیساتھ دینگے ۔ کیل سیری دریاعبور پل کی تعمیر یقینی بنائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے کیل سیری فرسٹ اید پوسٹ کیلئے عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محدود فنڈز کے باوجود ہر قسم کے تعصب سے بالاتر ہو کر نیلم کی ترقی کیلئے برابری اور ضرورت کی بنیاد پر ترقیاقی منصوبے دے رہے ہیں۔

ایک درجن سے زائد تعلیمی اداروں کی مکانیت کا مسئلہ حل کیا ہے تا کہ طلبا کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے چھت فراہم کر سکیں۔ اس موقع پر وزیر اطاعات پیر مظہر سعید شاہ نے فرسٹ ایڈ پوسٹ کیل سیری کیلئے عمارت کا افتتاح کیا،نو تعمیر عمارت کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور حاضری رجسٹر چیک کیا۔

اس سے پہلے کیل سیری پہنچنے پر پیر مظہر سعید شاہ لوکل کونسلر کیل سیری نصیر احمد، محمد عارف، عامر مشتاق نے عوام علاقہ کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں کیل سیری فرسٹ ایڈ پوسٹ کیلئے عمارت کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عوام علاقہ کا دیرینہ مطالبہ فرٹ اید پوسٹ کیلئے عمارت کی تعمیر مکمل کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے سرگن ، کیل سیری، شاردہ، کھریگام، خواجہ سیری کے وفودسے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پبلک ریلیشن آفیسران سردار نشاط، مفتی عبید الرحمن ، ذاتی معاون راجہ وقاص و دیگر موجود تھے۔

 

وزیر اعظم کا تاریخی استقبال کرنے پر اہلیان بلوچ کا شکریہ،وزیر اطلاعات

انفراسٹریکچربرادری نہیں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبے دینگےپیرمظہرکیل سیری فرسٹ ایڈ پوسٹوزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ