آئی ٹی کمپنیاں سعودی مارکیٹ سے فائدہ اٹھائیں،احمد فاروق تجارتی سرگرمیوں کی بدولت پاک سعودی تعلقات کا نیا دور شروع ہوا
سعودی عرب پاکستان میں توانائی، معدنیات، زراعت اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے جبکہ دیگر اشیاء کی ایکسپورٹ میں 40 فیصد اضافہ ہوا تجارتی سرگرمیوں کی بدولت پاک سعودی تعلقات کا نیا دور شروع ہوا جس میں سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر میں دو طرفہ تعاونکو بہتر بنایا جا رہا ہے، سفیر پاکستان کی صحافیوں کو بریفنگ
الریاض ( بیورو رپورٹ )سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کی بدولت پاک سعودی تعلقات کا نیا دور شروع ہوا ہے جس میں سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر میں دو طرفہ تعاون اور نئے کاروباری معاملات کو بہتر بنایا جا رہا ہے جس سے پاکستان کی معیشت پر مثبت نتائج برامد ہو رہے ہیں
سفارت خانہ پاکستان میں سفیر احمد فاروق نے صحافیوں کو پاک سعودی تعلقات اور سفارت خانہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات سمیت دیگر امور کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب پاکستان میں توانائی، معدنیات، زراعت اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں چاول، ریڈمیٹ اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر اشیاء کی ایکسپورٹ میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے
جبکہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں سعودی عرب میں فروغ پا رہی ہیں جن سے 50 فیصد ریونیو میں اضافہ ہوا ہےاور ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ آئی ٹی کمپنیاں سعودی مارکیٹ سے فاہدہ اٹھائیں
آئی ٹی کمپنیاں سعودی مارکیٹ سے فائدہ اٹھائیں،احمد فاروق تجارتی سرگرمیوں کی بدولت پاک سعودی تعلقات کا نیا دور شروع ہوا
سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ سپورٹس، سرجیکل، بلڈنگ میٹریل،ماربل،کیبلز سمیت دیگر پرائیویٹ سیکٹر کی مصنوعات کو سعودی مارکیٹ میں وسعت دینے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے تاکہ ان اشیاء کی براہ راست ایکسپورٹ کو یقینی بنایا جاسکے اور ہنر مند افرادی قوت کو بڑھانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے
کیونکہ سعودی عرب میں ہنر مند افراد کی طلب کو دیکھتے ہوئے افرادی قوت میں بھی اضافہ کر رہے ہیں اور گزشتہ سال سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں نے زرمبادلہ کی مد میں سات ارب ڈالرز پاکستان بھجوائے
سفیر پاکستان احمد فاروق نے حالیہ سعودی وفد کے دورہ پاکستان کو کامیاب قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پہلی مرتبہ سعودی عرب سے سابک،آرمکو، البیک سمیت 50 بڑی کمپنیوں کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا جہاں 27 ایم او یو سائن ہوئے جس سے پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو ممکن بنایا جائے گا اور ہماری کوشش ہے کہ پبلک ڈپلومیسی کے ذریعے پاک سعودی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے جس کےلیےثقافت،ادب،فلم،ٹی وی اور دیگر امور کو بڑھایا جا رہا ہے
آئی ٹی کمپنیاں سعودی مارکیٹ سے فائدہ اٹھائیں،احمد فاروق تجارتی سرگرمیوں کی بدولت پاک سعودی تعلقات کا نیا دور شروع ہوا