محسن نقوی کی استنبول میں ترکیہ کے وزیر دفاع سے ملاقات انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت پر وفاقی وزیرداخلہ کا شکریہ کیا۔میٹ ایکسپورٹ کے لئے تعاون کی پیشکش
وزیرداخلہ کی ترکیہ کے وزیر دفاع کو پاکستان میں ہونے والی آئیڈیاز ایکسپو میں شرکت کی دعوت۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک ترکیہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال۔ پاکستان ترکیہ کے مختلف شعبوں میں تعاون اور تجارت بڑھانے کی اہمیت پر زور
وفاقی وزیرداخلہ محسن نے ترکیہ کے وزیر کی جانب سے میٹ ایکسپورٹ کی پیشکش کا خیر مقدم کیا۔محسن نقوی نے انٹرنیشنل ایکسپو کے لئے ترکیہ حکومت کے بہترین انتظامات کو سراہا
استنبول(کشمیر ایکسپریس نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے استنبول میں ترکیہ کے وزیر دفاع یسر گلیر (Yasar Guler) سے اہم ملاقات کی۔ ترکیہ کے وزیر دفاع نے استنبول میں انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے ترکیہ کے وزیر دفاع کو پاکستان میں ہونے والی آئیڈیاز ایکسپو میں شرکت کی دعوت دی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک ترکیہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور تجارت بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ دونوں وزراء نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ اشتراک کار کی موجودہ رفتار کو سراہا۔
ملاقات میں بہترین باہمی مفادات میں اشتراک کار بڑھانے کی مزید راہیں تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان سے میٹ ایکسپورٹ بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی، ترکیہ نے پاکستان سے میٹ ایکسپورٹ کے لئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ترکیہ کے وزیر کی جانب سے “میٹ ایکسپورٹ” کی پیشکش کا خیر مقدم کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر ترکیہ حکومت کا خیر مقدم کریں گے
دوطرفہ تعاون کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے باہمی وفود کے دورے ضروری ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے استنبول میں انٹرنیشنل ایکسپو کے لئے ترکیہ حکومت کے بہترین انتظامات کو سراہا۔ ترکیہ حکومت کے اعلی حکام کے علاوہ پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی اس موقع پر موجود تھے۔