موٹر سائیکل ورکشاپ میں آتشزدگی،لاکھوں کانقصان ریسکیو یونٹ نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روکا
سماہنی (تحصیل رپورٹر)سب ڈویژن سماہنی میں رات گئے موٹر سائیکل ورکشاپ آگ سے جل کر خاکستر ہو گئی، نقدی، موٹر سائیکل سمیت سپئیر پارٹس جل گئے ریسکیو یونٹ نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روکا
تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن سماہنی کی ٹاون کمیٹی میں نادرہ آفس کے قریب 22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی کشمیر آٹوز موٹر سائیکل ورکشاپ میں رات 11:30 بجے کے قریب آگ لگ گئی، سڑک سے گزرتے موٹر سائیکل سوار مقامی نوجوانوں نے دوکان کے بند شٹر سے دھواں اور شعلے دیکھ کر دیگر مقامی نوجوانوں کو اطلاع کی
واقع کی اطلاع پر بڑی تعداد میں نوجوان اور سول سوسائٹی کے افراد موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کوشش کی مگر آگ پر قابو نہ پایا جا سکا اور دوکان میں موجود تمام اشیا کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ واقع کی اطلاع پر انتظامیہ سماہنی، برقیات اہلکاران اور ریسکیو اہلکار ہمراہ گاڑی بھی موقع پر پہنچ آئے
اور ریسکیوں اہلکاروں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے پانی کا استعمال کیا، جس سے قریبی دوکانوں تک آگ کے پھیلاو کو روک دیا گیا آتشزدگی کے باعث دوکان میں موجود چار لاکھ روپے نقدی، ایک موٹر سائیکل CD70 ماڈل 2012، لاکھوں مالیت کا سامان اور سپئیر پارٹس جل کر خاکستر ہو گئے
جبکہ اس تمام تر صورتحال کے وقت مارکیٹ کا چوکیدار غائب پایا گیا، اور شور شرابہ آگ کے شعلے دیکھ کر بھی نہ پہنچ سکا چوکیدار کو بعد ازیں فون کر کے موقع پر بلایا گیا،
اسسٹنٹ کمشنر سماہنی عمر طارق اور انجمن تاجران کے صدر راجہ نصیر اختر نے کہا کہ انتظامیہ سماہنی اور تاجران سے مل کر کشمیر آٹوز شاپ کے مالک آفریز اقبال کے ہونے والے نقصان کا ازالہ کریں گے اور آگ لگنے کے واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کی جائیں گی،
جبکہ چوکیدار کی غفلت کا بھی بھرپور نوٹس لیا جائے گا، حادثہ کی اطلاع سنتے ہی سول سوسائٹی کی کثیر تعداد، مقامی نوجوان اور تاجران کی بڑی تعداد متاثرہ دوکان پر پہنچ گئی اور دوکان مالک آفریز اقبال کو مکمل تعاون کا یقین دلایا،
[…] موٹر سائیکل ورکشاپ میں آتشزدگی،لاکھوں کانقصان […]