پیپلز پارٹی کاستائیس اکتوبرکو یوم سیاہ منانےکااعلان

پیپلز پارٹی کاستائیس اکتوبرکو یوم سیاہ منانےکااعلان ریاست جموں و کشمیر سمیت پاکستان میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بلا جواز بھارتی فوج کشی کے خلاف ستائیس اکتوبر کو ریاست جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا

ریاست جموں و کشمیر سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں میں جلسے جلوس دھرنے اور احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے پورے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور اسکی ذیلی تنظیموں کو بھرپور انداز میں یوم سیاہ منانے اور تمام تقریبات میں شرکت کی ھدایات جاری کر دیں ہیں

دار الحکومت مظفرآباد میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی کال پر سب سے بڑا اجتماع اور ایک بہت بڑی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے عہدیداران کارکنان قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے

گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے ستائیس اکتوبر 1947 کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کشی کے ذریعے جابرانہ قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مسلئہ کشمیر کے منصفانہ دیرپا باوقار حل کیلئے ثالثی کے کردار کا مطالبہ کر دیا

دار الحکومت مظفرآباد میں آل پارٹیز حریت کانفرنس پاسبان حریت کے باہمی اشتراک سے ہونے والی عظیم الشان احتجاجی ریلی میں سپیکر قانون ساز اسمبلی سینئر پارلیمنٹرین چوہدری لطیف وزراء کرام حریت قیادت سمیت تمام مکاتب فکر کے زعماء شرکت کر کے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے

جبکہ بھارتی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ میں پارٹی صدر ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین بڑے جلوس کے ہمراہ شریک ہوں گے اور آٹھ لاکھ قابض افواج کے بدترین مظالم ریاستی دہشت گردی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کالے قوانین کے نفاذ پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل ایتیونییو گوتریرس کے نام احتجاجی میمورنڈم پیش کیا جائے گا

شوکت جاوید میر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک آزادی کشمیر کا رشتہ جسم اور روح کی مانند ہے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا عزم دیا قائد انقلاب محترمہ بینظیر بھٹو شھید نے کشمیریوں کو آؤ آئ سی میں مبصر کا درجہ دلوا کر قومی اسمبلی میں کشمیر کیمٹی کا قیام عمل میں لایا

انھوں نے کہا کہ اہل پاکستان اور افواج پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے تین جنگیں لڑیں اور مسلئہ کشمیر کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا شوکت جاوید میر نے کہا کہ پارٹی قیادت نے ستائیس اکتوبر کو وزراء کرام ممبران اسمبلی پارٹی پی ایس ایف کے رہنماؤں کارکنوں کو یوم سیاہ کے جلسے جلوس ریلیوں میں شرکت یقینی بنانے کی ھدایت کی ہے

 

27اکتوبر،جموں و کشمیر لبریشن سیل کا احتجاجی ریلی کا فیصلہ

پیپلز پارٹیستائیس اکتوبرکو یوم سیاہیوم سیاہ منانےکااعلان