سیاستدانوں کی غفلت،رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر التوا کا شکار اضافی کنبہ جات کے پلاٹوں سمیت دیگر مطالبات فوری حل کیے جائیں
میرپور(بیورو رپورٹ )رٹھوعہ ہریام پل اہم عوامی منصوبہ ضلع میرپور کی نا اہل سیاسی لیڈر شپ کی غفلت عدم دلچسپی سے التوائ کا شکار رہا۔ منگلا ڈیم اپ ریزنگ کھربوں کا منصوبہ مکمل ہوگیا مگر بد قسمتی سے رٹھوعہ ہریام پل اربوں کا منصوبہ سیاست کی وجہ سے بروقت مکمل نہ ہوسکا جو سیاسی لیڈران کیلئے باعث شرم ہے۔
رٹھوعہ ہریام منصوبہ کی فنڈنگ دوبارہ آغاز کا سارا کریڈٹ عوام ، وکلائ، سول سوسائٹی، انجمن تاجراں سماجی تنظیموں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی عوامی حقوق کیلئے زبردست عوامی تحریک چلانے والوں کو جاتا ہے ڈویژن بھر اور آزادکشمیر بھر کے عوام کو اپنی بھرپور عوامی احتجاجی تحریک کے ذریعے اپنے مطالبات منوانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
سیاستدانوں کی غفلت،رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر التوا کا شکار
کرپشن کرپشن کا کھیل اب نہیں چلنے دیں گے عوام پہلے سے زیادہ شعور رکھتے ہیں وزیراعظم انوار الحق کو کریڈٹ عوامی تحریک چلانے والوں کو دینا چاہیے 28 مئی 2022 و صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور امتیاز حسین راجہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں منظم تحریک ڈویژن بھر میں چلی جسکی نو رکنی کمیٹی قائم کی آج بجلی بلات، رٹھوعہ ہریام پل، آٹا سبسڈی سمیت دیگر مسائل حل ہونا عوامی تحریک کی کامیابی ہے پل کی تکمیل کا لمبا ٹائم ہمارے تحفظات ہیں مگر ہم اس پر پوری نظر رکھیں گے
ہم نے سٹیشن کمانڈر منگلا، وزیر امور کشمیر وقت قمر الزمان کائرہ، وزیراعظم وقت سردار تنویر الیاس سے میٹنگز کر کے پل کے اس وزٹ ڈیزائن معاملات طے کئے پل سال کے اندر مکمل ہوسکتا تھا۔
سیاستدانوں کی غفلت،رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر التوا کا شکار
ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز کشمیر پریس کلب میرپور میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار امتیاز حسین راجہ ایڈووکیٹ، سابق امیدوار اسمبلی حلقہ دو چوہدری محمد عارف، سابق صدر چیمبر آف کامرس چوہدری فیصل منظور، سابق جج چوہدری محمد اسحاق ایڈووکیٹ، انجمن تاجراں کے جنرل سیکرٹری راجہ خالد محمود،ڈاکٹر اعجاز راجہ، نعمان عارف، چوہدری تاج دین ایڈووکیٹ نے مشترکہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
امتیاز حسین راجہ ایڈووکیٹ، چوہدری محمد اسحاق ایڈووکیٹ نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی رٹھوعہ ہریام پل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اضافی کنبہ جات کے پلاٹوں سمیت دیگر مطالبات فوری حل کیے جائیں منگلا ڈیم کیلئے ہمارے لوگوں کی تاریخی لازوال قربانیاں دیکر مثال قائم کی اس طرح نسل در نسل پلاٹ لینا متاثرین کا حق ہے
سیاستدانوں کی غفلت،رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر التوا کا شکار
سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد عارف نے کہا کہ سات کلو میٹر پل کی تعمیر سیاست کی وجہ سے عوام پریشان ہے کرپٹ لوگو ں کو پوچھا نہیں جاتا وارداتیں ڈالی جاتی رہیں بھرپور عوامی منظم تحریک عوام کو کریڈٹ جاتا ہے میں نے ہمیشہ اپنا واضح کردار ادا کیا۔ منگلا ڈیم کی وجہ سے اربوں کے منصوبے ترقیاتی کام چھوڑ کر واپڈا بھاگ گیا ساری خرابی قاسم کے ابو کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے ہوئی۔
میرپور کے چاروں ایم ایل ایز کا سارے عمل میں گھنائونا کردار رہا اور زبردست عوامی احتجاجی تحریک جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے شدید ایکشن پر حکومت پاکستان نے نوٹس لیکر عوامی تحریک کو کامیابی ملی۔ پل کی تکمیل کا لمبا ٹائم لوٹ مار کا نیا طریقہ ہے مگر عوام باشعور ہیں پوری نظر رکھتے ہوئے بے نقاب کرتے رہیں گے
یہ پل ایک ماہ اور ایک سال کے اندر مکمل ہو سکتا تھا کیونکہ میں نے اور چوہدری ظفر انور نے اس وقت کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس سے مل کر بڑا کام کرتے ہوئے تقریب تمام معاملات فائنل کر لیے تھے مگر 160 میٹر سٹیل پل کی وجہ سے سیاست چمکانے کے حربے استعمال کرنے کی کوشش کی گئی مگر عوام تمام صورتحال سے بخوبی واقف ہیں۔
سیاستدانوں کی غفلت،رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر التوا کا شکار
[…] […]