برادری ازم،کمشنر ان لینڈریونیو نےکرپٹ کلرک کو انسپکٹر کاچارج دیدیا موصوف نے کرپشن ختم کرنے کا ڈھونگ رچا کر نارتھ ڈویژن میں کارکردگی اور ٹارگٹ کو بری طرح نقصان پہنچایا
کمشنر کے اختیارات کے ناجائز استعمال کے حوالے سے محکمہ ان لینڈ ریونیو کی تاریخ میں ایسی مثال موجود نہیں
اسلام آباد( وقائع نگار)کمشنر ان لینڈ ریونیو میرپور نے میرٹ کا بھرم بھی توڑ دیا، برادری ازم کو فروغ دیتے ہوئے کرپٹ کلرک کو انسپکٹر کی اسامی کا چارج دے دیاجو محکمہ کے افسران کیلئے بھتہ خوری میں مصروف ہے،
ذرائع کے مطابق کمشنر ان لینڈ ریونیو ساوتھ برادری ازم کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی ہی خود ساختہ ایمانداری کے ایماندار دعویدار اورخود پسندی کو بے نقاب کرتے ہوئے میرپور ڈویژن میں صرف اپنی برادری کو ہی میرٹ بنا لیا ہے،اختیارات کے ناجائز استعمال کے حوالے سے محکمہ ان لینڈ ریونیو کی تاریخ میں ایسا مثال موجود نہیں
ماضی میں موٹر ٹیکس کے لاکھوں کی کرپشن کے سکینڈل میں ملوث اہلکار طارق کلرک کو صرف برادری کی بنیاد پر انسپکٹر کی اسامی پر تعینات کر کے انچارج چیک پوسٹ علی بیگ تعینات کر رکھا ہے جبکہ دیگر راجگان کو ہر جگہ اور طرح سہولیات دیکر اہم تعیناتیاں دے رکھی ہیں۔
محکمانہ اعلی سطحی میٹنگ میں صرف برادری کے اہلکار یا آفیسر کی تعریف کی جاتی ہے۔ موصوف نے کرپشن ختم کرنے کا ڈھونگ رچا کر نارتھ ڈویژن میں محکمہ کی کارکردگی اور ٹارگٹ کو بری طرح نقصان پہنچایا تھا۔
میرپور ڈویژن کی سول سوسائٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کی براردی نواز پالیسی کا نوٹس لیں۔