لٹھا جات کی تدوین کا کام تحصیلدار ڈڈیال کی نگرانی میں شروع کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین کی خصوصی ہدایت پر
ڈڈیال ( ایم سہیل سے )کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض کے حکم پر لٹھا جات کی تدوین کا کام تحصیلدار ڈڈیال رضوان لطیف کی نگرانی میں شروع کر دیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر یاسر بخاری بھی موجود تھے کمشنر میرپور نے محکمہ مال ڈڈیال کو از سر نو لھٹہ جات کی تکمیل پر کام جاری کرنے اور لھٹہ جات کو نئی جدت کے ساتھ مرتب کرتے ہوئےقانون و قاعدے کا خیال رکھنے کے سخت احکامات جاری کئے ہیں ۔
لٹھا جات کو حقائق اور زمین رائلٹی کے مطابق ترتیب دیا جاے۔ ڈڈیال کی عوام کے دیرینہ مطالبہ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ احکامات جاری کئے گئے۔ڈڈیال میں لٹھہ جات کافی پرانے اور بوسیدہ ہونے کی وجہ سے زمینداروں کو نقول لینے میرپور جانا پڑھتا۔
جسکی وجہ سے عوام علاقہ کے ٹائم اور پیسوں کا بھی نقصان ہوتا تھا اور دو دن کا کام دو ہفتوں میں ہوتا تھا عوام علاقہ نے محکمہ مال ڈڈیال کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے جناب کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین کے اچھے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوے شکریہ ادا کیا ہے