مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری، 4 جاں بحق 5 زخمی، 11 افرادلہروں کی نذر

مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری، 4 جاں بحق 5 زخمی، 11 افرادلہروں کی نذر

پانچ افراد ریسکیو ، لینڈ کروزر جیپ پر سیاحوں 5 علاقہ مکینوں اور 7 بکروالوں سمیت 19 افراد سوار تھے،ایس پی نیلم
ایک خاتون سمیت تین لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ پانچ زخمی افراد کو ریسکیو کیا گیا،گیارہ لاپتہ افراد کی تلا ش جاری
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )مظفرآباد میں تاؤبٹ کے مقام پر مسافر

جیپ دریائے نیلم میں جاگری، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق

ہوگئے جبکہ پانچ افراد کو زخمی حالت میں ریسکیو کرلیا گیا، گیارہ افراد

دریائے نیلم کی تیز لہروں کی نذر ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ایس پی

پولیس نیلم خواجہ محمد صدیق کے مطابق لینڈ کروزر جیپ پر سیاحوں 5

علاقہ مکینوں اور 7 بکروالوں سمیت 19 افراد سوار تھے۔ایس پی نیلم کے

مطابق ایک خاتون سمیت تین لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ پانچ زخمی افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے اور11 افراد دریائے نیلم میں بہہ گئے ہیں جن کی تلاش کیلئے شاردہ سے کشتیاں اور غوطہ خوروں کی ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں
وادی نیلم میں مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مسافر جیپ وادی نیلم میں لوات بالا سے مظفرآباد جا رہی تھی کہ شاہراہ نیلم پر دریائے نیلم میں جاگری۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دریائے نیلم میں گرنے والی جیپ میں سوار 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے بتایاکہ گاڑی میں ڈارئیور سمیت 17 افراد سوار تھے جن میں سے7مرد، 4 خواتین اور4بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی افراد کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق جائے حادثہ پرگھاس کاٹتے ہوئے زخمی ہونے والی خاتون اور 2 بچوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جائے حادثہ پر مقامی افراد اور رضا کار نوجوانوں نے امدادی کارروئیوں میں حصہ لیا۔ بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آئیں۔

 

11 افرادلہروں کی نذر4 جاں بحق 5 زخمیمسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری