دربار مائی طوطی سڑک کامنصوبہ کرپشن کی نذر کھوئی رٹہ،ٹھیکیدارکی ملی بھگت غیر معیاری کام نہیں ہونے دینگے یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے قومی خیانت برداشت نہیں کی جائے گی معاملے کی تحقیقات کرکے ملوث افراد کے خلاف انکوائری کروا کر قوم کا نقصان ہونے سے بچایا جائے ،غضنفر گل
کھوئی رٹہ( (نمائندہ کشمیر ایکسپریس)) وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی کے چہتے ٹھیکیدار اور ایس ڈی او محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی ملی بھگت سے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ کرپشن کی نذر ہونے کے خدشات اہل علاقہ نے اسٹے آرڈر لینے اور ملوث افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ٹھان لی
کنکریٹ روڈ پر مٹی ڈال دی گئی تا کہ سیمنٹ اور کنکریٹ کا کم سے کم استعمال ہو اربابِ اختیار فل فور نوٹس لیں دربار مائی طوطی تا سیدپور انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ جو پھلنی ڈاکخانہ بھروٹ گالہ اور نکیال تک کی عوام مستفید ہو سکیں گے
ان علاقہ جات کی عوام میرپور کا سفر چار گھنٹوں کی بجائے انتہائی مختصر وقت تک محدود ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار غضنفر گل چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انھو ں نے کہا ہے کہ کسی صورت غیر معیاری کام نہیں ہونے دیں گے یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے قومی خیانت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی عوام علاقہ نے وزیر صحت عامہ نثار انصر سے پر زور مطالبہ کیا کہ معاملے کی تحقیقات کی جائے اور ملوث افراد کے خلاف انکوائری کروا کر قومی املاک کو نقصان پہنچانے سے بچایا جائے