قلعاں بازارمیں آگ بھڑک اٹھی،دکانداروں کواربوں کانقصان،عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی
بیٹھک بلوچ(تحصیل رپورٹر)قلعاں بازار میں آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ تاخیر سے پہنچا، عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی تفصیلات کے مطابق قلعاں بازار میں آج صبح بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی
جس نے متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کا عملہ وقت پر نہ پہنچ سکا اور صرف ایک گاڑی دستیاب تھی جو پانی ختم ہونے پر واپس بھرنے چلی گئی۔
جب تک فائر بریگیڈ دوبارہ پہنچا، آگ دوسری منزل تک پھیل چکی تھی، جس سے غریب دکانداروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی اور بالٹیوں سے پانی لا کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، لیکن آگ بے قابو ہوتی گئی۔
افسوس ہے کہ آزاد کشمیر جیسے ترقی یافتہ علاقے میں فائر بریگیڈ کی محض ایک گاڑی دستیاب ہے۔ اگر بروقت دو گاڑیاں ہوتیں تو شاید اتنا بڑا نقصان نہ ہوتا اور آگ پر بروقت قابو پایا جا سکتا تھا۔یہ پہلا واقعہ نہیں ہے
اس سے قبل بھی فائر بریگیڈ کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث قیمتی جانوں کا نقصان ہو چکا ہے۔ عوام کی وزیر اعظم آزاد کشمیر سے اپیل ہے کہ فائر بریگیڈ کی سہولیات کو بہتر بنایا جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے نقصانات سے بچا جا سکے۔