بھارت سے شکست، نسیم شاہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

بھارت سے شکست، نسیم شاہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

پیسر کو ناصرف شاہین آفریدی نے دلاسہ دیا بلکہ بھارتی کرکٹرز بھی نسیم سے ملتے ہوئے ان کا کاندھا تھپتھپاتے رہے

نیویارک (سپورٹس نیوز) ناساؤ انٹرنیشنل کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے ایک اہم میچ میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد تیز گیند باز نسیم شاہ رو پڑے۔

پاکستان کے ہدف کے تعاقب کے خاتمے کے بعد 21 سالہ کھلاڑی میدان سے باہر آتے ہوئے روتے ہوئے نظر آئے جنہیں ناصرف ساتھی کرکٹر شاہین آفریدی نے دلاسہ دیا بلکہ بھارتی کرکٹرز بھی نسیم شاہ سے ملتے ہوئے ان کا کاندھا تھپتھپاتے رہے۔نسیم کے رونے پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے X پر شائقین نے بھی ایسا ہی محسوس کیا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پہلی بار پاکستانی ٹیم بھارتی بلے بازوں کو آل آؤٹ کرنے میں کامیاب رہی لیکن بولرز کی شاندار کارکردگی کے باوجود ٹیم میچ نہ جیت سکی۔

بھارت ٹیم 119 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو 120 رنز کا ہدف ملا۔ قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی بناسکی اور یوں بھارت کو چھ رنز سے کامیابی ملی، آخری گیند کے لیے وکٹ پر نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی موجود تھے۔

 

بھارت سے شکست، نسیم شاہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

بھارت سے شکستٹی 20 ورلڈ کپٹی 20 ورلڈ کپ 2024نسیم شاہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے