امریکہ صدارتی الیکشن پرسوں،ٹرمپ کو پانچ ریاستوں میں برتری

امریکہ صدارتی الیکشن پرسوں،ٹرمپ کو پانچ ریاستوں میں برتری،گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی قبل ازوقت ووٹنگ میں سات کروڑ سے زائد شہری حق رائے دہی استعمال کر چکے،گہما گہمی عروج پر پہنچ گئیٹرمپ صدر منتخب ہوئے تو ملک عدم استحکام کا شکار ہوسکتا،کملاہیرس، صدر بنا تو مہنگائی ختم کر دوں گا،ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن ( انٹرنیشنل نیوز)امریکہ میں صدارتی انتخاب کا حتمی مرحلہ پرسوں (منگل کو) ہوگا۔اس سلسلے میں گہما گہمی عروج پر ہے ۔ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کامیابی کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں

امریکہ صدارتی الیکشن,ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو5جبکہ انکی مخالف ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کو 2ریاستوں میں برتری حاصل ہو گئی ہے۔قبل ازوقت ووٹنگ میں سات کروڑ سے زائد شہری حق رائے دہی استعمال کر چکے۔

سوئنگ اسٹیٹس کی اہم ریاست شمالی کیرولائنا میں ووٹر ٹرن آئوٹ پچپن فیصد رہا۔ دونوں صدارتی امیدواروں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ۔

ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کیرولائنا میں اپنی جیت کا دعوی کر دیا۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ، بائیڈن انتظامیہ نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا۔

منتخب ہوا تو ملک سے مہنگائی ختم کر دوں گا۔ ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کا کہنا ہے ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوئے تو ملک عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکہ میں صدارتی الیکشن کی گہما گہمی عروج پرپہنچ گئی ہے،قبل از وقت ووٹنگ میں 7 کروڑ 36 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ ہوچکے ۔کئی ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کملا ہیرس پر برتری حاصل ہے ۔

دونوں امیدواروں میں محض ایک دو پوائنٹس کا فرق بتایا جارہا ہے،سات سوئنگ اسٹیٹس میں سے پانچ میں ٹرمپ کو جبکہ دو میں کملا ہیرس کو برتری حاصل ہے ۔ایریزونا، جارجیا، نیواڈا، شمالی کیرولائنا، پنسلوانیا میں ٹرمپ کو جبکہ مشی گن، وسکونسن میں کملا ہیرس آگے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نیواڈا اور پنسلوینیا جیسی اہم ریاستوں میں دونوں امیدواروں کی جیت کا امکان برابر ہے ۔مریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کی فیصلہ کن ریاستوں میں انتخابی مہم جاری ہے ۔

 

بھارتی سرپرستی میں ہونیوالی دہشتگردی کو شکست فاش دینگے

امریکہ صدارتی الیکشنٹرمپ کو برتریری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپکملا ہیرسگہما گہمی عروج