چڑہوئی میں موٹرسائیکل شوٹروں کی بھرمار،حادثات معمول، عوام سراپا احتجاج,ون ویلنگ اور سپیڈ کی وجہ سے بے شمار حادثات، نوجوان اپنی زندگی سے کھیل رہے ہیں ، خطرناک کھیل کو کنٹرول کیا جائے
انتظامیہ چڑہوئی سے عوام علاقہ پر زور اپیل کرتی ہے کہ ایسے کام کرنے والوں کہ خلاف سخت سے سخت نوٹس لیا جائے، شہری
چڑہوئی(راجہ محمد فیصل سے ) چڑہوئی میں موٹرسائیکل شوٹروں کی بھرمار چڑہوئی شہر میں موٹرسائیکل ون ویلنگ اور کم عمر ڈرائیور کا مامور بن گیا کوئی پوچھنے والا نہیں
ان شوٹروں میں سب سے زیادہ غیر ریاستی غیر رجسٹر افغانی باشندوں کی تعداد ہےچڑہوئی میں آئے روز ون ویلنگ اور سپیڈ کی وجہ سے بے شمار حادثات ہو رہے ہیں نوجوان اپنی زندگی سے کھیل رہے ہیں
اس خطرناک کھیل کو کنٹرول کیا جائے تاکہ کسی بڑے سانحہ سے بچا جا سکے اور اس کھیل میں سب سے زیادہ غیر رجسٹر افغانی باشندوں کی تعداد ہے
انتظامیہ چڑہوئی سے عوام علاقہ چڑہوئی پر زور اپیل کرتی ہے کہ ایسے کام کرنے والوں کہ خلاف سحت سے سحت نوٹس لیا جائے اور کڑی سے کڑی سزا دی جائے
گزشتہ روز چڑہوئی رٹہ کہ مقام پر ون ویلنگ کی وجہ سے ایک جانور موٹرسائیکل کی زد میں آ کر مر گیا اور کئی نوجوان جسمانی مغزوری کا شکار ہوگئے ہیں نوجوانوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ زندگی کو زندگی سمجھ گزاریں