برنالہ،پریس کلب کی عمارت کا افتتاح،صحافیوں کی فلاح و بہبودکیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں،کرنل( ر) وقار

برنالہ،پریس کلب کی عمارت کا افتتاح،صحافیوں کی فلاح و بہبودکیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں،کرنل( ر) وقار
برنالہ (واجد محمود سے) سینئروزیر/وزیرداخلہ آزادحکومت ریاست جموں و کشمیرکرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور کاکہناہے کہ عوامی خدمت ہمارامنشور ہے،

 

حلقہ انتخاب سمیت ریاست بھر میں تعمیر وترقی گڈگورننس حکومتی وسائل کی بچت کفایت شعاری،مافیاز کے خلاف ایکشن کیاگیا،ہرشعبے میں عوام کو ریلیف دیاگیا تعلیم وصحت کے حوالے سے زیادہ محنت کی گئی ہے،

 

سرکاری دفاتر میں حاضری کا نظام بہتر ہوا۔وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی قیادت میں اتحادی حکومت ریاست آزادکشمیر کو مثالی خطہ بنارہی ہے۔

 

حکومت آزادکشمیر صحافیوں کی فلاح و بہبودکے لئے اقدامات اٹھارہی ہے،صحافی کسی بھی معاشرے کی آنکھ و کان ہوتے ہیں۔

 

تحقیق پرمبنی صحافت سے ریاستی تعمیرو ترقی میں مدد ملتی ہے،جملہ صحافی ہمارے لئے قابل احترام ہیں،عوامی مسائل کی نشاندہی کریں،حکومت فوری طور پرحل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کی عمارت کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ موسٹ سنئیر وزیر و وزیر داخلہ کرنل (ر) وقار احمد نور نے صحافیوں سے گفتگومیں کہاکہ وہ بطور حلقہ ایل اے 5 کے نمائندہ اور ریاستی سطح پر بڑے منصب پر ہونے کی وجہ سے دن رات زیادہ محنت کررہے ہیں۔

 

عوام کو ہر سطح پر تمام شعبہ جات میں ہرممکن ریلیف دیارہاہے۔افتتاح کے موقع پرچیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری راشد ایڈووکیٹ، ممبر گورننگ باڈی پریس فاونڈیشن ناصر شریف بٹ، صحافیوں آفتاب حسین، امجد غزن جرال، واجد محمود، حامد لطیف جرال، راجہ شہزاد اقبال،ثاقب نصیر، راجہ سہیل انور، جبران اسلم راجہ، قاسم شفقت، ڈاکٹر عبدالحمید انجم، شبیر مغل، الطاف ناظم، عبدالحمید جرال، خاور بلال و دیگر شریک تھے،جملہ صحافیوں نیسینیروزیر کی کاوشوں کو سراہا۔

 

پریس کلب برنالہ کی افتتاحی تقریب میں وزیر داخلہ کرنل (ر) میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوٹ جیمل گرلز ڈگری کالج منطور کروا کر دیا

 

طلباء کی ٹرانسپورٹ سہولت کے لیے ایک بس دی، ایک بار پہلے گرلز ڈگری کالج کو روکنے کے لیے عدالت سے اسٹے آرڈر لیاگیا، اب دوسری بار عدالت سے اسٹے آرڈر لیا گیا ہے مقامی افرادکا کام بنتا ہے اپنے لوگوں سے مل کر اسٹے آرڈر ختم کروائیں، جیسے کالج سے اسٹے ختم ہوتا ہے دو دن میں کالج میں کلاسز شروع کروا دونگا۔

برنالہپریس کلب کی عمارت کا افتتاحصحافیوں کی فلاح و بہبودکرنل( ر) وقار