چڑہوئی ڈائیلیسسز سنٹر کیلئےچھ لاکھ سے زائد ڈونیشن

چڑہوئی ڈائیلیسسز سنٹر کیلئےچھ لاکھ سے زائد ڈونیشن

چڑہوئی(راجہ محمد فیصل سے)چڑہوئی ‎دُکھی انسانیت کی خدمت ہی زندگی کا مشن ہے گلریز انصاری اوورسیز کشمیری گروپ نیو یارک امریکہ کی جانب سے چڑہوئی ڈائیلیسسز سنٹر کے لیے چھ لاکھ سے زائد ڈونیشن کی ڈاکٹر اورنگزیب اور راجہ مختار کی محنت اور لگن کی وجہ سے اتنی ڈونیشن ممکن ہوئی

انہوں نے کہا کہ اوور سیزز کشمیری اپنے بھائیوں کے ساتھ ہر طر ح سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں چڑہوئی میں ڈائیلاسز سنٹر کا قیام گردے کے مریضوں کے لیے بہت بڑی سہولت ہے اس سے جہاں مریضوں کو سفری تکلیف اور اذیت سے ریلیف ملے گا اس کے ساتھ ساتھ سفری اخراجات میں بھی مریضوں کو بہت زیادہ ریلیف ملے گا

انہوں نے کہا کہ اوورسیز امریکن کشمیری جنہوں نے ڈونیشن میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا ان میں راجہ مختار احمد ، حنیف خان ،یاسین مغل ، محمد اورنگزیب ، خالد مغل ، مفتی صغیر احمد ،محمد شفیق صاحب ( میریلینڈ ) ، جاوید اقبال شامل ہیں آج THQ چڑہوئی میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سوسائٹی کے معززین نے خصوصی طور پر شرکت کی

اس پر وقار تقریب میں محمد گلریز انصاری نے چھ لاکھ کا چیک اتفاق بٹ ، طارق بٹ اور ڈاکٹر امیر افضل کے ہینڈ اوور کیا اس پر وقار تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی

ڈاکٹر سیلم انصاری چیرمین یونین کونسل خانکہ کوٹیڑہ ، سیاسی وسماجی تاسب علی انصاری , حاجی مشتاق انصاری , راجہ خرم صاحب، چڑہوئی پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے صدر میاں محمد بخش رجسٹر پریس کلب چڑہوی حاجی زکاب خان ، سابق صدر میاں محمد بخش رجسٹر پریس کلب چڑہوی راجہ عمران خان ، ممبر پرس فاؤنڈیشن آزاد کشمیر جرنلسٹ ساجد عزیز ، سابق صدر سردار کبیر عنایت ، ناہب صدر شیخ عادل اور دیگر معززین نے شرکت کی

 

ضلع بھمبر میں ماں اور بچے کا ہفتہ منایا گیا

THQاوورسیز امریکن کشمیریچڑہوئیچڑہوئی ڈائیلیسسز سنٹر کیلئےچھ لاکھ سے زائد ڈونیشنگلریز انصاری اوورسیز کشمیری گروپ نیو یارک امریکہ