قوم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کیلیے پُرعزم ہے، پیرمظہرشاہ

قوم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کیلیے پُرعزم ہے، پیرمظہرشاہ
اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے لکی مروت میں دہشت گردی کے حملے میں کیپٹن فراز الیاس سمیت 7 فوجی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں،یہ پاک فوج کے افسر و اہلکار ہیں جنہوں نے قوم کے کل کیلیے اپنا آج قربان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ان عظیم لوگوں نے شہادت کا بلند مرتبہ حاصل کیا جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

انیوں نے کہا کہ قوم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کیلیے پُرعزم ہے اور وہ اس مقدس فریضے کی ادائیگی کیلیے جانیں دینے کیلیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت قوم سکون سے رہ رہی ہے،پاک فوج نے جس عزم کے ساتھ دہشت گردوں کو للکارا ہے اور پورے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے قوم اسپر اپنی پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو بھی اپنی پاک فوج پر ناز ہے جس نے ہر غیر معمولی صورتحال میں قوم کو سنبھالا ہے۔انہوں نے شہید آفسر اور اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی

پاک فوج کے شانہ بشانہپیرمظہرشاہدفاع وطن کیلیے پُرعزم