وزیراعظم انوارکی جبی آمد،شانداراستقبا ل،پتیاں نچھاور

وزیراعظم انوارکی جبی آمد،شانداراستقبا ل،پتیاں نچھاور

جبی(عتیق جرال)کونسلر تنویر منیر جرال اور ایڈووکیٹ جبی جرالاں کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا شاندار استقبال کیا گیا۔

تقریب میں بچوں نے محبت اور احترام کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کو پھولوں کا خوبصورت گلدستہ پیش کیا، جس سے فضا خوشبو سے معطر ہو گئی۔

استقبال کے موقع پر وزیراعظم چوہدری انوار الحق پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، جس نے تقریب کو مزید پُر وقار بنا دیا۔وزیراعظم انوار کے اس استقبال میں قریبی رشتہ داروں، دوست احباب اور دیگر معززین نے بھی بھرپور شرکت کی

جنہوں نے وزیراعظم انوار الحق کی قیادت پر اعتماد اور محبت کا اظہار کیا۔ تقریب میں لوگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا، اور انہوں نے وزیراعظم کے ساتھ اپنی وابستگی کو اجاگر کرتے ہوئے ترقی اور خوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے بھی عوام کی محبت کو سراہا اور اپنے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

 

وقاص مشتاق کی بیرون ملک روانگی سے قبل عشا ئیہ کا اہتمام

پتیاں نچھاورشانداراستقبا لکونسلر تنویر منیر جرالوزیراعظم انوارکی جبی آمد