ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکا کے صدر منتخب

ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکا کے صدر منتخب

امریکہ (انٹرنیشنل نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکا کے صدر منتخب، مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے کشمیر ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے انتخاب کیلئے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق  ٹرمپ نے انتخابی معرکہ جیت لیا ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔ اب تک کے نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 188 اور ڈیموکریٹس 160 نشستوں پر کامیاب ہوچکے ہیں۔

امریکا کی 50 میں سے 27 ریاستوں میں  ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ 19 میں کملا ہیرس کو کامیابی ملی ہے۔ سینیٹ میں ری پبلکن نے اکیاون نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کر لی ہے جبکہ ڈیموکریٹس نے ایوان بالا کی تینتالیس نشستیں جیت لی ہیں۔نو منتخب صدر ٹرمپ کچھ دیر بعد امریکی عوام سے خطاب کرینگے

 

امریکہ صدارتی الیکشن پرسوں،ٹرمپ کو پانچ ریاستوں میں برتری

الیکٹورل ووٹامریکی صدارتی انتخابڈونلڈ ٹرمپڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکا کے صدر منتخب