پونچھ والوں کا تحریک آزادی میں اہم کردار ہے،بیرسٹر سلطان

پونچھ والوں کا تحریک آزادی میں اہم کردار ہے،بیرسٹر سلطان

راولا کوٹ ( بیورورپورٹ )صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پونچھ کے لوگوں کا تحریک آزادی کشمیرکو اُجاگر کرنے کے لئے بڑا کردار ہے اورمیں آج یہاں غازیوں اور شہیدوں کی دھرتی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ آزادکشمیر کا بچہ بچہ اُن کی آزادی کی جدوجہد میں اُن کے شانہ بشانہ ہے اور ہماری یہ جدوجہد مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جاری و ساری رہے گی۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ دنوں جعلی انتخابات کا ڈھونگ رچایا لیکن بھارت یہ جان لے کہ وہ اپنے توپ و تفنگ سے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو زیر نہیں کر سکتا۔ پونچھ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سرکٹ ہائوس راولاکوٹ میں اپنے دورہ راولاکوٹ کے دوران میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کے مختلف سیاسی جماعتوں سے منتخب ہونے والے کونسلرز کے وفد سے تفصیلی ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر ملاقات میں کونسلر عامر رفیق، کونسلر عامر خورشید، کونسلر راشد افروز، کونسلر وحید حسین، کونسلر شوکت حسین، کونسلر عرفان ظریف، کونسلر نوشین ایڈووکیٹ، کونسلر مفتی محفوظ شفیق، کونسلر اورنگزیب خان اور منیر اشرف شامل تھے۔اس موقع پر وفود سے ملاقاتوں میں وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک اورصدارتی مشیر سردار امتیاز خان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر کونسلرز کے وفد نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اپنی اپنی یونین کونسلز کے عوامی مسائل اور اُن کے حل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کونسلرز کے وفد کو ہدایت کی کہ وہ محنت اور لگن سے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کیے جا سکیں۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اُن کے مسائل کے حل کے لئے اپنے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔ دریں اثناء صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے کھائی گلہ کے عوامی وفد نے بھی ملاقات کی۔

کھائی گلہ کے وفد میں سردار صابر ، محمد فیاض، محمد کبیر، خورشید احمد، طلعت محمود، الطاف حسین، محمد رفیق اور غلام مصطفی شامل تھے۔ کھائی گلہ کے وفد نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کھائی گلہ کے عوامی مسائل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر سردار صابر خان کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے بھی صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدرآزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وفود کو یقین دہانی کرائی کے حکومت آزادکشمیر اُن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

جبکہ اس موقع پر معروف سیاسی رہنماء سردار نیاز طاہر کی قیادت میں ایک وفد نے بھی صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کی۔ دریں اثناء صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سرکٹ ہائوس راولاکوٹ میں میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کے میئر سردار نعیم خان اور ڈپٹی میئر قاضی نثار نے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر ملاقات میں میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کے میئر سردار نعیم خان اور ڈپٹی میئر قاضی نثار صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کی کارکردگی پر بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے درپیس مسائل کے حل کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ بعد ازاں صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیر و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار عابد حسین عابد نے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق ایڈمنسٹریٹر پونچھ سردار ارشد نیازی نے بھی ملاقات کی۔ دریں اثناء صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چووہدری سے سردار شاہد کی قیادت میں سدھنوتی کے نمائندہ وفد نے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر وفد میں ممبر ضلع کونسل سردار شاہد، ممبر ضلع کونسل بابر رزاق، سردار دائود ، عامر اور دیگر بھی موجود تھے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے دو روزہ دورہ راولاکوٹ میں انتہائی مصروف دن گزارے۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران جامعہ پونچھ راولاکوٹ کے ساتویں سالانہ کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اپنے دورے کے دوران انہوں نے بہت سے عوامی و سیاسی وفود سے ملاقاتیں بھی کیں۔

 

وزیراعظم انوارکی جبی آمد،شانداراستقبا ل،پتیاں نچھاور

سرکٹ ہائوس راولاکوٹصدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمودغازیوں اور شہیدوں کی دھرتیمیونسپل کارپوریشن راولاکوٹ