وزارت بحری امور نے اس سال 90 ارب روپے منافع کمایا،قیصرشیخ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر بحری امورقیصراحمد شیخ نے کہا ہے کہ وزارت بحری امور نے اس سال 90 ارب روپے منافع کمایا،کراچی پورٹ ٹرسٹ کی عالمی رینکنگ 84 سے 61 ہوئی ہے،رواں ماہ نئی شپنگ پالیسی لارہے ہیں،نیشنل شپنگ کارپوریشن کے شیئرز میں 40 فیصد اضافہ ہوا،
این ایس سی نئے جہاز خریدے گی،بحری آلودگی کنٹرول بورڈ کی کارکردگی پہلے سے بہت بہتر ہے۔جمعرات کے روز وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے یہاں اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا میری ٹائم سنگل ونڈو کے قیام سے بیرونی سرمایہ کاروں کا مزید اعتماد بڑھا ہے،
میری ٹائم سیکٹرمیں ڈنمارک کے ساتھ جلد 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پائے گا،یو اے ای کی کمپنی ابوظہبی پورٹس آئندہ تین سال میں 330 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی،بین الاقوامی کمپنی ہچیسن پورٹس 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لئے رضامند ہے،ایکواکلچرمنصوعات کی ایکسپورٹس پرتیزی سے کام کررہے ہیں،
جلد ہی کراچی ڈاک لیبر بورڈ میں بھی اصلاحات لارہے ہیں۔قیصراحمد شیخ نے مزید کہا گوادرپورٹ پر ڈریجنگ کا نظام بہتری کی جانب گامزن ہے،بین الاقوامی بحری تنظیم کے قوانین کے مطابق شپ ری سائیکلنگ کررہے ہیں،پاکستان پہلی مرتبہ بین الاقوامی بحری تنظیم کے ہانگ کانگ کنونشن کا حصہ بنا ہے
انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کروانا ایک بڑا بریک تھرو تھا،بین الاقوامی بحری تنظیم کے سیکرٹری جنرل پہلی مرتبہ پاکستان آئے،گوادرپورٹ پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات ہیں،پورٹس کے مسائل کو حل کرنے کے لئے جامع رپورٹ مرتب کررہے ہیں،ہماری حکومت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن آرڈیننس میں ترامیم لائی جس سے اس کی کارکردگی بہترہوئی ہے،
آئندہ ایک دو ماہ میں تمام پورٹ اتھارٹیز کے مستقل چیئرمین لگادے جائیں گے،امریکا کے ڈیپارٹمنٹ آف کامرس نے پاکستان سے فشریز ایکسپورٹ کرنے میں دوسال کی توسیع کردی ہے، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن جلد نئے جہازخریدے گا،نیشنل شپنگ کارپوریشن کے شیئرزمیں چالیس فیصد اضافہ ہوا۔