کیمونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز وسیع میدان ہے،ڈاکٹر ماجد الغفار

کیمونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز وسیع میدان ہے،ڈاکٹر ماجد الغفار

مانسہرہ( )ہزارہ یونیورسٹی کے شعبہ کیمونیکیشن اینڈ میڈیا سٹیڈیز کے نو تعینات چئیرپرسن ڈاکٹر ماجد الغفار سے ایم فل ریسرچ سکالرز راجہ محمد سہیل خان اور شاہد قیوم راجہ کی ملاقات۔

ڈاکٹر ماجد الغفار کو میڈیا سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کا چئیرپرسن تعینات ہونے پر مبارکباد۔ اس موقع پر سکالرز نے انہیں پرنٹ میڈیا رپورٹس پیش کیں۔ جبکہ ڈاکٹر ماجد الغفار نے سکالرز کو اپنی کتاب “براڈکاسںٹ جرنلزم” بھی دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ماجد الغفار نے کہا کہ کیمونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز وسیع میدان ہے، ابلاغیات کے طالبعلم اپنے آپ کو محدود نہ کریں۔ ریسرچ سکالرز اپنی تحقیق کو محض ڈگری کے حصول تک محدود نہ رکھیں بلکہ معیاری تحقیق پر توجہ دیں تاکہ اس سے ریاست کو بھی فائدہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی کے شعبہ کیمونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز نے اعلیٰ معیار کی جدید تعلیم کی تدریس میں منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ میڈیا سٹڈیز کی تعلیم کے حوالے سے ہزارہ یونیورسٹی ملک کی ایک بڑی اور معیاری جامعہ ہے جو عالمی معیار کے میڈیا کے شعبہ جات کے ہم پلہ ہے۔

یونیورسٹی میں میڈیا کے طلباوطالبات کی علمی و عملی تربیت کے لئے تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں تاکہ انہیں عملی زندگی میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اس جامعہ کے ایک مرکزی شعبہ کا چئیرپرسن تعینات ہوا ہوں۔ ہزارہ یونیورسٹی کا شعبہ کیمونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز میڈیا کے جدید ترین تقاضوں سے پوری طرح ہم آہنگ ہے۔ یونیورسٹی میں الیکٹرانک میڈیا اور براڈکاسٹنگ کے سٹیٹ آف دی آرٹ سٹوڈیو اور لیب قائم ہیں۔

کورس ورک کے ساتھ ساتھ عملی صحافت پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جسکے لیے میڈیا سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ میں جدید ٹیلیویژن سٹوڈیو اور کیمپس ریڈیو ایف ایم 98.6 موجود ہیں۔

کیمپس اوبزرور کے نام سے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں اخبار بھی باقاعدگی سے شائع ہوتا ہے جس میں طلبہ وطالبات کی خبریں، رپورٹس اور کالم شامل کیے جاتے ہیں۔ طلبہ وطالبات کو سکرپٹ رائٹنگ، اینکرنگ، ایڈیٹنگ، رپورٹنگ، فوٹو گرافی، ٹکر رائٹنگ، کنٹینٹ ڈویلپمنٹ اور پروگرامنگ کی تربیت دی جا رہی ہے۔

سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا نے ابلاغ کی جہتیں یکسر تبدیل کر رکھ دی ہیں۔ یونیورسٹی نے اپنے طلبہ وطالبات کو اس جدید میڈیا سے روشناس کروانے اور انکی عملی مہارت میں اضافہ کے لیے جدید ڈیجیٹل میڈیا لیب بھی قائم کیا ہے جہاں سوشل میڈیا ویب سائٹ، ویب ایڈورٹائزنگ، اورانٹر نیٹ کمیونیکیشن کی تربیت دی جا رہی ہے۔

طلبہ وطالبات یونیورسٹی کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے کانٹینٹ خود تخلیق کرتے ہیں جس سے انکی عملی مہارتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر ماجد الغفار نے کہا کہ تحقیق کے شعبہ پر بھی یونیورسٹی پوری طرح توجہ دے رہی ہے۔ ریسرچ سکالرز معیاری تحقیق پر توجہ دیں اور تحقیق کو محض ڈگری کے حصول یا ترقیابی تک محدود نہ رکھیں۔ تحقیقی دستاویزات علم پھیلانے کا معتبر ذریعہ ہیں۔

کیونکہ تحقیق کو فروغ دینے کے لئے ضروری ہے کہ اس کی اشاعت کی جائے جس سے لوگوں کو یہ پتا چلتا ہے کہ کسی خاص فیلڈ میں کسی خاص موضوع پر کیا کام ہو رہا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سکالرز راجہ سہیل خان اور شاہد قیوم نے کہا کہ ہم اسوقت میڈیا کے فیلڈ میں عملی طور پر کام کر رہے ہیں۔ ہم نے اپنی تعلیم میں مزید بہتری لانے کے لیے ہزارہ یونیورسٹی کا انتخاب اس لیے کیا ہے کہ یونیورسٹی کے میڈیا سٹڈیز کے شعبہ کا شمار بہترین شعبوں میں ہوتا ہے۔

اس شعبہ میں پروفیشنل فیکلیٹی موجود ہے جن سے ہمیں سیکھنے کا موقع ملا جس سے ہماری عملی مہارتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سکالرز کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمیں آپ جیسے ایک پروفیشنل ایسوسی ایٹ پروفیسر کی زیر نگرانی ریسرچ کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

آپ کی رہنمائی میں ہم معیاری تحقیق کو یقینی بنائیں گے اور ہمارے اس تحقیقی کام سے معاشرہ کو فائدہ ہوگا۔ سکالرز نے اس موقع پر ڈاکٹر ماجد الغفار کو عمرہ کی ادائیگی پر بھی مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ انکی بطور چئیرپرسن تعیناتی سے کیمونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز کے شعبہ میں مزید بہتری آئے گی۔

 

وزیراعظم انوارکی جبی آمد،شانداراستقبا ل،پتیاں نچھاور

ڈاکٹر ماجد الغفارسوشل اور ڈیجیٹل میڈیاکیمونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز وسیع میدان ہےکیمونیکیشن اینڈ میڈیا سٹیڈیزہزارہ یونیورسٹیویب ایڈورٹائزنگ