قمرالزمان اور وزیرآئی ٹی کادورہ ایم ٹی بی سی،پرتپاک استقبال

قمرالزمان اور وزیرآئی ٹی کادورہ ایم ٹی بی سی،پرتپاک استقبال

باغ(بیورورپورٹ)سابق وزیر حکومت سینئر سیاستدان آزاد کشمیر سردار قمر الزمان خان اور وزیر حکومت آئی ٹی سردار ضیاء القمر کا دورہ ایم ٹی بی سی باغ

ایم ٹی بی سی کے چیئرمین محمود الحق اور ان کے سٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ملاقات میں چیئرمینMTBC اور ان کے سٹاف نے سردار قمر الزمان خان اور وزیر آئی ٹی ضیاء القمر کو کو ایم ٹی بی سی کی خدمات اور آزاد کشمیر کے اندر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔

سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر سردار قمر الزمان خان نے ایم ٹی بی سی کے چیئرمین محمود الحق کی حدمات کو سراہااور کہاکہ ایم ٹی بی سی آزادکشمیر میں سیاحت ، آئی ٹی ودیگر سیکٹرز کے فروغ کے حوالہ سے بہترین خدمات سر انجام دے رہی ہے۔

ان نے کہا آزادکشمیر کی آمدن بڑھانے کے حوالہ سے سیاحت کا فروغ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر حکومت آئی ٹی آزاد کشمیر سردار ضیاء القمر نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے آئی ٹی سیکٹر کا فروغ ناگزیر ہے۔ہماری حکومت MTBCکے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق نے کہا کے ایم ٹی بی سی مختلف علاقوں میں ریسٹ ہاوسز کو حکومت آزاد کشمیر سے لیز پر لے کر انہیں فعال کر کے بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کر رہی ہے جبکہ تعلیمی اداروں کو ماڈل ادارہ بنانے کے لیے ان میں آئی ٹی ، انفرا سٹرکچر سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کا آغاز ضلع باغ سے کیا گیا ہے۔

چیئرمین محمود الحق نے کہا کےMTBC نے سیاحت کے فروغ کے لیے کشمیر ائیر لائن کا لائسنس حاصل کر لیا ہے جس کے تحت بہت جلد ہیلی کاپٹر سے سیاحوں کو آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات تک سفری سہولت فراہم کی جائیگی۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سردار زرطیف بادشاہ بریفنگ دیتے ہوئے کہا آزاد کشمیر کے لوگوں کو معیار تعلیم کے حصول کے لیے اسلام آباد میں تعلیم حاصل کرنا ایک خواب تھا جس پہ چیئرمین MTBCنے انٹرنیشنل معیار کے عین مطابق باغ گرائمر سکول کا قیام عمل لایا جس میں آزاد کشمیر بھر سے طلباء طالبات اعلی اور معیاری تعلیم آزاد کشمیر کے خوبصورت شہر باغ میں حاصل کر رہے ہیں۔

 

کشمیرمیں غیر ریاستی شہریوں کی آبادکاری قبول نہیں،فاروق حیدر

MTBCایم ٹی بی سیایم ٹی بی سی کے چیئرمین محمود الحقڈائریکٹر پبلک ریلیشنزسردار قمر الزمان خان