چنارفری ڈائیلاسزسنٹر کے لیےگولڈن ممبر شپ سیکم کا آغاز

چنارفری ڈائیلاسزسنٹر کے لیےگولڈن ممبر شپ سیکم کا آغاز

سماہنی(نامہ نگار) سب ڈویژن سماہنی میں قائم چنارفری ڈائیلاسزسنٹر کے لیے ڈونرز پر مشتمل گولڈن ممبر شپ سیکم کا آغاز کر دیا گیا سماہنی برانچ میں تقریب کا اہتمام، 15ڈونرز نے گولڈن ممبر شپ لی

جن میں بالترتیب پہلے نمبر پر سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رزاق ، دوسرے پر صدر تنظیم راجہ فاروق ،ریٹائرڈ معلم خالد محمود ، بنڈالہ سے راجہ فاروق ،تونین سے راجہ عطامیراں ، گاہی سے چوہدری نثاراحمد ، منانہ سے چوہدری ثاقب منانوی ،چوہدری فیضان رشید اور چوہدری عاصم ذوالفقار ،راجہ شفیق ،راجہ سعید ،چوہدری ارشد حال مقیم آسڑیلیا ،راجہ نصر جنڈالہ ،سماہنی سے راجہ سعید نے آخری گولڈن ممبر شپ حاصل کی

چنارفری ڈائیلاسزسنٹر کے سیکریٹری جنرل عتیق احمد برسالوی نے دوران بریفنگ بتایا ان کا مزید کہنا تھا کہ سماہنی میں قائم برانچ خوش اسلوبی سے اپنی سرگرمیاں پیش کر رہی ہے فری ڈائیلاسزسنٹر کا روزآنہ کے آخراجات ایک لاکھ یومیہ ہیں سالانہ اخراجات کو بہتر بنانے کے لیے تنظیم نے ضلع بھمبر میں گولڈن ممبر شپ کا آغاز کیا

جس میں اوورسیز مخیر حضرات نے بھرپور رسپانس دیا ہے سماہنی سے آج آغاز کر رہے ہیں ہمارا تارگٹ تین سو افراد کی گولڈن ممبر شپ کرنا ہے سماہنی کی کمیونٹی نے ادارہ کے ساتھ بھرپور تعاون نبھایا یہی وجہ ہے کہ ڈائیلاسز کا کوئی بھی مریض ویٹنگ پر نہیں ہے مشینوں میں اضافہ ہوا ہے

اب تک چھ کروڑ کے لگ بھگ اخراجات کر چکے ہیں زندگی بچانے اور سانسوں کی روانی برقرار رکھنے میں وادی سماہنی کے صاحب ثروت افراد کا کلیدی کردار ہے وادی سمیت دنیا بھر میں اوورسیز کمیونٹی کو راغب کرنے اور نیکی کے اس مشن کی ترویج کرنے کی ضرورت ہے

تقریب میں میڈیا نمائندگان، چنار فری ڈائیلاسزسنٹر کے ولینٹرز، عہدیداران، ڈونرز شریک ہوئے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور اختتام دعا کے ہمراہ کیا گیا تقریب میں سرکردہ شخصیات چیرمین چوہدری عبدالرحمن سدھو، میجر طارق محمود، ممبر راجہ نصر خان، قاری انور حسین انور، تنظیم کے زمہ داران چوہدری محمد حسین، راجہ عطا میراں انجم، چوہدری طاہر اقبال،راجہ عبدالرحیم، خالد محمود، راجہ فاروق خان، ودیگر شریک ہوئے

 

رملوہ سے موڑا کھوکھراں روڈ کی تعمیر تکمیل کی جانب گامزن

چنارفری ڈائیلاسزسنٹرچنارفری ڈائیلاسزسنٹر کے لیےگولڈن ممبر شپ سیکم کا آغازسابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رزاقسماہنی
Comments (2)
Add Comment