مقبوضہ کشمیر،مزید2 کشمیری شہید،دوبھارتی فوجیوں کی خودکشی
فوجیوں نے نوجوانو ں کو سعدہ پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیامیجر نے ٹنگداراور بی ایس ایف کی159بٹالین کے اہلکار نے بوبیا میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی
سرینگر( مانیٹر نگ ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج 2 اور کشمیری نوجوانو ںکو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانو ںکو سعدہ پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز اس علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی بڑی کارروائی شروع کی تھی۔
دریں اثنا مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک میجر سمیت دو بھارتی فوجیوں نے خود کشی کر لی ہے ۔ جمعہ کوضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کے ایک افسر نے خودکشی کر لی ہے۔فوجی میجر نے ضلع کے علاقے ٹنگدارمیں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی۔
گزشتہ روز ضلع کٹھوعہ میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی ہے۔ بی ایس ایف کی159بٹالین کے اہلکار نے ضلع کے علاقے بوبیا میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی۔
خود کشی کے ان دو واقعات سے جنوری 2007سے مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کی تعدادبڑھ کر 611ہو گئی ہے ۔
[…] […]