بجٹ میں موبا ئلز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز،اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے کا امکان
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )سٹیٹ بینک کا شرح سود میں 1.5 فیصد کمی کا اعلان سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا،
جس کے مطابق شرح سود میں 1.5 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرح سود میں 1.5 فیصد کمی کی گئی
جس کے بعد شرح سود 22 فیصد سے کم ہوکر 20.5 فیصد ہوگئی ہے۔اعلامیے کے مطابق مہنگائی میں کمی کے باعث شرح سود میں کمی کی گئی، مئی میں مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ شرح سود 25 جون 2023 سے 22 فیصد پر برقرار تھی ادھرآئندہ مالی کے سال کے بجٹ میں چینی اور گھی سمیت بیشتر اشیائے ضروریہ پر سیلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق چینی پر سیلز ٹیکس 18 سے بڑھ کر 19 فیصد ہونے سے چینی کے فی کلو نرخوں میں 5 روپے تک اضافے کاامکان ہے،
ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے گھی 5سے 7 سات روپے، صابن 2 سے 5 روپے، شیمپو 15 سے 20 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ سیلز ٹیکس میں اضافے کے باعث مصالحہ جات کی بیشتر آئٹمز ، چائے اور قہوہ کی پتی ، درجنوں برانڈ بیکنگ آئٹمز ، نوڈلز، پاستہ اور بچوں کے ناشتے کے اشیا جام، جیلی اور مارمالیڈ مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔
اسی طرح ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے الیکٹرونکس کی سیکڑوں اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، سیلز ٹیکس بڑھنے سے میک اپ کی اشیا، کپڑے، لیدر آئٹمز مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے ٹشو، پیپر نیپ کنز، بچوں کے ڈائپرز، برتن،اسمارٹ واچ اور گھڑیاں مزید مہنگی ہو سکتی ہیں۔
وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز پیش کر دی گئی۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے جبکہ درآمدی موبائل فونز پر ایف ای ڈی کا مجموعی تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
اسی طرح درآمدی لگژری موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز ہے جبکہ درآمدی موبائل فونز پر25 فیصد تک جی ایس ٹی بھی عائد ہے اور آئندہ فنانس بل میں درآمدی موبائلز پر جی ایس ٹی مزید بڑھانے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پہلے سے25 فیصد جی ایس ٹی عائد ہونے کے باعث مزید جی ایس ٹی مشکل ہے،2 ہزار ارب روپے کے نئے ریونیو اقدامات تاریخ میں پہلی مرتبہ لیے جائیں گے۔
آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز پیش کر دی گئی۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے جبکہ درآمدی موبائل فونز پر ایف ای ڈی کا مجموعی تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
اسی طرح درآمدی لگژری موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز ہے جبکہ درآمدی موبائل فونز پر25 فیصد تک جی ایس ٹی بھی عائد ہے اور آئندہ فنانس بل میں درآمدی موبائلز پر جی ایس ٹی مزید بڑھانے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پہلے سے25 فیصد جی ایس ٹی عائد ہونے کے باعث مزید جی ایس ٹی مشکل ہے،2 ہزار ارب روپے کے نئے ریونیو اقدامات تاریخ میں پہلی مرتبہ لیے جائیں گے۔