جاپانی لینگوئج اورسائنٹیفک انسٹیٹیوٹ آف ایکسیلنس کاافتتاح

جاپانی لینگوئج اورسائنٹیفک انسٹیٹیوٹ آف ایکسیلنس کاافتتاح

بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز)حکومت پاکستان و جاپان کے درمیان ہنر مندافراد کو باروزگار بنانے کے لئے عملی اقدامات شروع،حکومت پاکستان اور جاپان کے درمیان ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ MOU کے ثمرات حکومت آزاد کشمیر کی گاہیڈ لائن کے مطابق پہنچنا شروع ہو گئے ۔

جاپانی تعلیمی ماہرین کےوفد نے پروفیسر ڈاکٹر سعید چیمہ کی دعوت پربھمبر کادورہ کیا،جاپانی لینگوئج انسٹیٹیوٹ کے صدر نے جاپانی لینگوئج اور سائنٹیفک انسٹیٹیوٹ آف ایکسیلنس کے ادارے کا افتتاح کیا ۔ افتتاح کے دوران انتظامی آفیسران ، ماہرین تعلیم اور شعبہ صحت و انجینرنگ کے پروفیشنلز نے شرکت کی ۔

بھمبر کے دورے کے دوران جاپانی وفد نےحکومت آزادکشمیر کی کاوشوں کو سراہا سٹوڈنٹس کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرمحمدعیص بیگ نے جاپان سے آئے وفد کے ہمراہ پروفیسرڈاکٹرمحمدسعید چیمہ کی طرف سے شروع کیے گئے تعلیمی پروجیکٹ کا افتتاح کیا،

کےتعاون سے بائی پاس روڈ بھمبر نزدمسٹ یونیورسٹی کے مقام پرکشمیر جاپان لینگوئج سکول اینڈ اکیڈمی آف سائنسزمیں طلباء کو جاپانی زبان میں مہارت دی جائے گی،پروفیسرسعید چیمہ نے بتایاکہ جاپان میں ہنر مندافراد کی اہمیت ہے

یہ ادارہ پاکستانی و کشمیری طالب علموں کو ایسے مواقع فراہم کرے گا جس سے انہیں جاپان میں بہترروزگار میسر آئے گا۔جاپان سے آئےمہمانوں Yuki uenoاورTaniguchi msnabuنے حکومت پاکستان حکومت آزادکشمیر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان آکر نہایت خوشی ہوئی

جاپان ایسے تمام طلباء کو ویلکم کرے گا جو جاپانی زبان سیکھ کر روزگار کے لیے جاپان آنا چاہیں،ڈاکٹرسعید چیمہ کی بھمبر کے لیےکاوشوں کو سراہتے ہیں،اس ضمن میں تمام تر تعاون دیاجائے گا

افتتاحی تقریب میں پروفیسرمحمدافضل،سرجن ڈاکٹرمحمداظہر،پروفیسرنذیراحمدتشنہ تحصیلدارقیصرمحمود شمس،صدر کشمیر پریس کلب جمیل شفیع،امیر جماعت اسلامی بھمبرڈاکٹرعطاء الحق قاسمی،پرنسپل انسائیٹ کالج پروفیسرطارق بھٹی،رجسٹرار بھمبر یونیورسٹی ڈاکٹرعابدحسین،سیکرٹری جنرل پرائیوٹ سکولز چوہدری عتیق الرحمان،ایکسئین مظہر حسین،ایس ڈی او انجنئیرچوہدری فاروق زبیر،اے ڈی انڈسسٹری طاہراقبال،ڈاکٹرعطاء الرحمان،ڈاکٹرتنویر،ڈاکٹرنصیر،ڈاکٹردائم ممبر پریس فاونڈیشن عاطف اکرم،ڈی آئی اوعدنان مختار،راجہ ہمایوں،نائب تحصیلدار طارق بیگ،سہیل بٹ سمیت دیگر شریک ہوئے۔

 

چنارفری ڈائیلاسزسنٹر کے لیےگولڈن ممبر شپ سیکم کا آغاز

MOUYuki uenoاورTaniguchi msnabuپریس فاونڈیشنجاپانیجاپانی لینگوئج اورسائنٹیفک انسٹیٹیوٹ آف ایکسیلنس کاافتتاح