صدربیرسٹر سلطان سےچوہدری مالک کی تفصیلی ملاقات

صدر بیرسٹر سلطان سےچوہدری مالک کی تفصیلی ملاقات

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں

کیونکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں بے انتہاء اضافہ کر دیا ہے اور حال ہی میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی انتخابات کا ڈرامہ رچا یا ہے لیکن بھارت یہ جان لے کہ وہ دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔

دنیا بھر میں مقیم کشمیری بالخصوص برطانیہ میں مقیم کشمیری ہر فورم پرمظلوم کشمیریوں کے لئے اپنی آواز بلند کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں  کشمیر ہاؤس اسلام آبادمیں کشمیرپیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ (نارتھ زون) کے صدر چوہدری مالک سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔

اس موقع پرلوٹن برطانیہ سے شاکر علی نے بھی صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر  بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ 05اگست2019ء کے بعد سے اب تک بھارت نے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ دئیے ہیں۔ ایسے وقت میں برطانیہ میں مقیم کشمیری مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز بنیں۔

بھارت یہ جان لے کہ کشمیری عوام کی یہ جدوجہد مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جاری و ساری رہے گی۔ اس موقع پر کشمیرپیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ (نارتھ زون) کے صدر چوہدری مالک نے  بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو برطانیہ کے دورے کی دعوت دی جو صدر ریاست نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد برطانیہ کا تفصیلی دورہ کریں گے۔

 

حاجی صابر مغل بریڈفورڈ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدریکشمیرپیس فورم انٹرنیشنل برطانیہنارتھ زون