کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پرمبینہ خودکش حملہ،خاتون سمیت 24 جاں بحق

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پرمبینہ خودکش حملہ،خاتون سمیت 24 جاں بحق

لاشیں اور زخمی سنڈیمن پراونشل ہسپتال منتقل، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ، اضافی عملہ طلب

کوئٹہ (کشمیر ایکسپریس نیوز) کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر مبینہ خودکش حملے میں خاتون سمیت 21 افراد جاں بحق اور 30 ??زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکا ریلوے اسٹیشن کے ٹکٹ ہاوس کے قریب ہوا۔

لاشوں اور زخمیوں کو سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ پہنچایا گیا۔  سنڈیمن پراونشل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل نے بتایا کہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،

دھماکے کے زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اضافی ڈاکٹروں اور عملے کو بلایا گیا ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے بتایا کہ دھماکے میں ایک خاتون سمیت 21 مسافر جاں بحق ہو گئے۔ ایس ایس پی ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا خودکش حملہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

اقوام متحدہ کا پاکستان میں اہم کردار ہے، وفاقی وزیر قیصر شیخ

ایس ایس پی ریلوے پولیسسمیت 24 جاں بحقسنڈیمن پراونشل ہسپتالکوئٹہ ریلوے اسٹیشن پرمبینہ خودکش حملہمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ