تحفظ ختم نبوتﷺکانفرنس ،پوری امت مسلم یک جان ہوجائے،پیرمظہر

تحفظ ختم نبوتﷺکانفرنس ،پوری امت مسلم یک جان ہوجائے،پیرمظہر

تھب /برنالہ(کشمیر ایکسپریس نیوز)تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کانفرنس سے وزیر اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں و کشمیرپیرمظہرسیعد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پرعمل پیرا ہوتے ہوئے پوری امت مسلم یک جان و جائے

دشمن قوتوں کی سازشوں کو سمجھتے ہوئے امت مسلمہ متحد ہو کر مقابلہ کرے،آج جدید ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال سے استفادہ حاصل کرتے ہوئےہمیں آگے بڑھ کر قوم کی خدمت کرنی چاہیے۔

تحفظ ختم نبوتﷺکانفرنس ،پوری امت مسلم یک جان ہوجائے،پیرمظہر

تعمیرو ترقی کی سوچ ہونی چاہیے،آج وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی قیادت میں حکومت آزادکشمیر نے ختم نبوت کے اہم کردار کیا،اس حوالے سے خصوصی کانفرنسز کروائیں۔

پاکستان آزادکشمیر ہمارے لئےنعمت خداوندی ہے،پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے آج سرحدی افواج 24 گھنٹے ڈیوٹی دے رہی ہیں تو ہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔

آج آزادی کی قدر مقبوضہ کشمیر و فلسطین سے پوچھیں،مسلمانوں کی حالت زار دیکھ کر دل خون کے آنسو روتاہے آج اس کانفرنس سے یہی پیغام دوں گا کا علاقائیت برادری مسالک گروہی لسانی سوچ سے نکل کر متحد ہوجائیں کیونکہ ہم جس نبی کے امتی ہیں وہ قیامت والے دن صرف یاامتی کے نام سے ہمیں پکاریں گے

تحفظ ختم نبوتﷺکانفرنس ،پوری امت مسلم یک جان ہوجائے،پیرمظہر

وہاں کوئی مسلک کے نام سے نہیں پہچانا جائے گا۔تمام مسالک متحد ہوجائیں،آج ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک شہداء کے درجات بلندکرے۔سول و مسلح افواج کے شہداء کے درجات بلندی کرے۔میرا رب ایک ہے،میرا نبی رحمت العالمین ہے تو پھربطور امتی ہماری سوچ وسیع ہونی چاہیے۔

امت وحدت بنیں۔یہ وطن ہمارا ہے،افواج ہماری ہیں۔افواج کھڑی ہیں تو زندگی چل رہی ہے ،مسلمانوں کی تاریخ پڑھیں،ہمارے اسلاف کا جاہ و جلال دیکھیں۔خلافت عثمانیہ دیکھیں لیکن آج مسلمان زوال کی طرف جارہاہے آج اس کانفرنس سےایک مقصدلے کر جائیں کہ ہم باعمل مسلمان بنیں گے ،اللہ کے دین،نبی پاک کی تعلیمات اور قرآن کو دستور مان کر چلیں۔

آج ہم “فاردزڈے ،مدرز ڈے” مناتے ہیں اور بولتے ہیں آئی لو یو لیکن عملی طور پر جب والدین بلاتے ہیں تو ہم فون میں لگے ہوتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ سارا زمانہ ہماری تعریف کرے اللہ کا شکر ہے ہم خوش آمد میں نہیں آتے

سارے یہ نہیں ہے آج امت کی حالت تو دیکھو کیااس حالت میں میرا زندہ باد کا نعرہ لگاؤ گے کیاایسی صورتحال میں جب امت پریشان حال ہے آپکو میرے استقبال کے لئے کھڑے ہوناچاہیئے ایک طرف 77 سال سے مقبوضہ کشمیر قید میں ہے جیل بنا ہوا ہے

تحفظ ختم نبوتﷺکانفرنس ،پوری امت مسلم یک جان ہوجائے،پیرمظہر

ایک طرف فلسطین کی معصوم بچیاں بوڑھے بزرگ چھوٹے معصوم بچے کاٹ دیئے گئے اور میں اپنے استقبال کے لیے لوگوں کو کھڑا کروں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے، اپنی امت کومتحد کیا۔

پیرمظہرسعید شاہ نے اتحاد امت،عالم اسلام پاکستان آزادکشمیر مقبوضہ کشمیرفلسطین سمیت تمام امہ کے لئے خصوصی دعا کی

 

آزادی پہلی جبکہ تعمیر و ترقی دوسری ترجیح ہے،پیرمظہرسعید

پوری امت مسلم یک جان ہوجائےپیرمظہرشاہتحفظ ختم نبوتﷺکانفرنسوزیر اطلاعات