چوہدری جاوید قادر کے والدچوہدری اللہ دتہ مرحوم کا ختم چہلم

چوہدری جاوید قادر کے والدچوہدری اللہ دتہ مرحوم کا ختم چہلم نیک اولاد اور اسکے نیک اعمال بزرگوں کیلئے ذریعہ نجات ہیں، طارق فاروق

میرپور( نمائندہ خصوصی )بزرگوں کا سایہ باعث رحمت،نیک اولاد اور اسکے نیک اعمال اپنے بزرگوں کیلئے نجات کا ذریعہ ہیں چیئر مین اللہ دتہ مرحوم نے اپنی زندگی خلق خدا کی خدمت میں گذاری وہ اپنی طویل سیاسی، ملی اور عوامی خدمات کی بدولت انتہائی عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے ان کا شمار آزادکشمیر کے قدآور اور بااثر سیاستدانوں میں ہوتا تھا

ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے سابق سینئر وزیر و مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق، مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر وسابق وزیر چوہدری محمد سعید ،عالمی شہرت یافتہ مذہبی سکالر وممتاز عالم دین محمد سلیمان مصباحی خادمی ودیگر مقررین نے آزادکشمیر کے بزرگ سیاستدان وسرکردہ لیگی رہنما اور مسلم لیگ ن آزادکشمیر ضلع میرپور کے صدر وسابق امیدوار اسمبلی حلقہ کھڑی شریف چوہدری جاوید قادر کے والد چیئرمین چوہدری اللہ دتہ مرحوم کی رسم چہلم کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا

چوہدری جاوید قادر صدر مسلم لیگ ن ضلع میرپور کے والد چیئرمین چوہدری اللہ دتہ مرحوم کے چہلم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیاسابق وزراء حکومت چوھدری طارق فاروق ۔اور چوھدری محمد سعید و دیگر مقررین نے مرحوم کی علاقہ کھڑی شریف کی تعمیر وترقی اور عوامی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

محفل پاک کا اغاز عالمی شہرت یافتہ قاری صداقت حسین شاہ نے کلام پاک سے کیا ۔جبکہ پاکستان کے ممتاز سکا لر عالم دین محمد سلیمان مصباحی نے خصوصی خطاب کرتے ھو ئے کہا کے سب دھن دولت مرتبہ ادھر ھی رہ جائے گی اگر قبر میی جائے گا تو انسان کا اخلاق محبت صدقہ خیرات اور قرب الی اللہ تعالی ھم سب کو عمل کی توفیق عطا فرما ئے

انہوں نے کہا کے اپنے اندر انسان خوف خدا لے ا اور سب دھن دولت زمین کے اوپر رکھے تو روز سرخ رو ھو گا اگر صرف جانوروں کی طرح زندگی گزار کر اگر قبر میی چلا جا ئے گا تو کوئی فائدہ نہی ی انہوں اس موقع پر عالم اسلام کی بلندی ۔مقبوضہ کشمیر فلسطین ۔لبنان کی ازادی ملک و قوم کی خوش حالی اور چیرمین چوھدری اللہ دتہ مرحوم کے درجات کی ںلندی کیلے دعا کرتے ھو ئےچوھدری جاوید قادر کی طرف سے بہترین انتظامات اور اپنے والد کی روح کے ایصال ثواب کیلے کیے گے صدقہ خیرات کی تعریف کی ۔

محفل پاک میی پاکستان و ازاد کشمیر سے ھزاروں افراد جن میی سابق چیف جسٹس ازاد کشمیر چوھدری محمد اعظم ۔سابق وزراء سردار فاروق سکندر ۔چوھدری طارق فاروق ۔چوھدری محمد سعید ،مشیر وزیر اعظم کرنل(ر) محمد معروف ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم۔سابق امیدوار اسمبلی نزیر انقلابی ۔سابق مشیر راجہ شوکت خالق،غفور ملک ( پاکستان کیٹرنگ)بریڈفورڈ،

ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری فاروق منیر ایڈووکیٹ،نواز ریاض ایڈووکیٹ ،ممبران ضلع کونسل راجہ محمد سبطین خان، چوھدری بنارس اعظم ۔امیدوار ضلع کونسل چوہدری محمد افسر،چیرمین چوھدری علی زاھد، صدر تظیم اساتذہ ازاد کشمیر پروفیسر آفتاب بزمی۔میاں محمد افضل پیر سید ابرار حسین،کشمیر پریس کلب میرپور کے نائب صدر رانامحمد شبیرراجوروی ۔صدر پریس کلب کھڑی ،شریف رجسٹرڈ سید زاھد شاہ، سینئرصحافی ،خواجہ غضنفر حسین،وسیم احمد خان راجہ،ممتاز سماجی شخصیت راجہ عامرشہزاد خان، چیرمین حافظ ریاست ۔سمیت علماء کرام انجمن تاجران صحافیوں ڈاکٹر ۔ھر شبعہ زندگی تعلق رکھنے والے ھزاروں افراد نے شرکت کی ۔

 

تحفظ ختم نبوتﷺکانفرنس ،پوری امت مسلم یک جان ہوجائے،پیرمظہر

چوہدری جاوید قادرچوہدری جاوید قادر کے والدچوہدری اللہ دتہ مرحوم کا ختم چہلمسابق سینئر وزیر