ایس سی او نوجوانوں کو مضبوط اور مستحکم کرنےمیں کوشاں

ایس سی او نوجوانوں کو مضبوط اور مستحکم کرنےمیں کوشاں

میرپور (نمائندہ خصوصی ) سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن SCO میرپور ڈویژن کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل عدیل ملک نے کہا ہے کہ SCO انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ اور بہتر پبلک سروسز ڈلیوری کے ڈیٹا کو قابل رسائی بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کررہا ہے

پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں تیزی سے ترقی ملک کے معاشی ترقی میں اس کے اہم کردار کی نشاندہی کرتی ہے ایس سی او آئی ٹی سیکٹر میں جدت ڈیجیٹل منتقلی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

آج کے جدید دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا پائیدار اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے ایس سی او نے چیف آف آرمی سٹاف کے vision اور ڈائریکٹر جنرل SCO میجر جنرل عمر احمد شاہ کی خصوصی ہدایات پر آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی اور یہاں کے نوجوانوں میں آئی ٹی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے دور جدید سے ہم آہنگ بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے آراستہ ضلعی تحصیل اور یونین کونسلز کی سطح پر سافٹویئر ٹیکنالوجی پارک اور فری لانسنگ ھب سوفیصد قایم کے مشن پر اپنی پوری استعداد کے مطابق کوشاں ہے

اس وقت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں قلیل مدت میں 50 کے قریب ایس سی او سافٹویئر ٹیکنالوجی پارک اور فری لانسنگ ھب کامیابی سے کام کر رہے ہیں جہاں پر ان علاقوں کے رہنے والے ہزاروں نوجوان اور طلباء طالبات تربیت حاصل کر کے. ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں _

زرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈنگ آفیسر ایس سی او نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک میرپورڈویژن میں مزیدایس سی او سافٹویئر ٹیکنالوجی پارک اور فری لانسنگ ھب قائم کررہے ہیں ضلع بھمبر میں STP اور خیرووال میں FLH مکمل طور پر تیار ہیں عنقریب ان کا افتتاح کر دیا جائے گا

اس کے علاوہ میرپور شہر میں مزید دو نئے اور تحصیل ڈڈیال اور ضلع کوٹلی میں بھی مزید ایک STP تکمیل کے مراحل میں ہیں اس کے علاوہ میرپور میں KORT افضلپور اسلام گژھ ضلع بھمبر میں پنجیڑی تحصیل سماہنی برنالہ اور ضلع کوٹلی میں ناڑ سہنسہ تتہ پانی کھوئرٹہ کریلا مجہان اور نکیال میں فری لانسنگ ھب قائم کر رہے ہیں جن کی تکمیل سے میرپورڈویژن کے سو فیصد علاقے جدید ٹیکنالوجی سے منسلک ہو جائیں گے

انشاءاللہ _کرنل عدیل ملک نے کہا کہ ان سب سہولیات کا مقصد آزاد خطہ کی نوجوان نسل کو خودکفیل اور بااختیار بنانا ہے جس سے نہ صرف بے روزگاری ختم ہو گئی بلکہ مملکت خداداد پاکستان معاشی طور پر بھی عظیم تر ہو گا آن لائن بزنس فری لانسنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ ہمہ وقت کی اہم ضرورت ہیں

ان کے سبب نوجوانوں کو روزگار کے نئے نئے مواقع میسر ہونگے دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے نوجوان نسل کو آئی ٹی کی تعلیم دینا ہو گی ایسی جدید سہولیات کی فراہمی ایس سی او کا بڑا کارنامہ ہے SCO مالی مشکلات کے باوجود دستیاب وسائل میں اپنے نوجوانوں کو مضبوط اور مستحکم کرنے میں کوشاں ہے

ان اقدامات کی وجہ سے نوجوانوں کو گھر کی دہلیز پر باعزت روزگار کے مواقع مل رہے ہیں ایس سی او پاکستان کا ایک باوقار اور منظم ادارہ جو ملکی سالمیت اور استحکام کے لئے دن رات کوشاں ہے

 

وزارت بحری امور نے اس سال 90 ارب روپے منافع کمایا،قیصرشیخ

FLHKORTSCOایس سی اوایس سی او نوجوانوں کو مضبوط اور مستحکم کرنےمیں کوشاںسپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن
Comments (1)
Add Comment