ام الیاس ہسپتال بنگوئیں میں تین روزہ فری آئی کیمپ کا افتتاح
راولاکوٹ(بیورورپورٹ ) ام الیاس ہسپتال بنگوئیں میں تین روزہ فری آئی کیمپ کا افتتاح کر دیا گیا کیمپ کا افتتاح سنٹورس گروپ آف کمپنی کے صدر ڈاکٹر راشد نے فیتہ کاٹ کر کیا
اس موقع پر ڈاکٹر راشد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کے ہمارے والد محترم سردار الیاس خان کا یہ خواب تھا کے یہاں پر ایک معیاری ہسپتال بنا کر یہاں کے عوام کو صحت کی سہیولیات دی جاہیں جو خواب انشاء اللہ اب پورا ہونے جا رہا ہے آج اس کی ایک کڑی ہے
یہ فری آئی کیمپ ہے ام الیاس ہسپتال کو جدید دور کی سہولیات سے آراستہ کیا جاے گا پسماندہ علاقوں میں لوگوں کو صحت کی بہتر سہیولیات نہ ہونے سے مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں ام الیاس ہسپتال میں جدید دور کے مطابق ماہر ڈاکڑ اور مشنیری مہیا کی جاے گی یہ آزاد کشمیر کا میعاری ہسپتال ہو گا
جس میں دل کے امراض ، گائنی ، اور برین سمیت دیگر بیماریوں کا علاج ہو گا جو مریض پہلے دورعلاقوں میں سفر کر کے جاتے تھے اب ان کویہاں ہی بہتر صحت کی سہولیات میسر آہیں گی ام الیاس ہسپتال کا افتتاح جلد سردار الیاس خان کریں گے
مشیر حکومت براے جیل خانہ جات سردار احمد صغیر خان نے کہا کے یہ ام الیاس ہسپتال آزاد کشمیر کے عوام کے لیے بڑا تحفہ ہے میرے تایا جان سردار الیاس نے اس سے قبل بھی بے روگاری کے خاتمے کےلیے بڑے اقدامات اٹھاے جس سے بہت سے خاندان آج خوشحالی کی زندگی گزار رہے ہیں فری میڈیکل کیمپ میں تین سو سے زاہد کا فری چیک اپ کیا گیا اور فری ادویات دی گئی