استور،باراتیوں سےبھری کوسٹردریامیں گرگئی،22 مسافرلاپتہ

استور،باراتیوں سےبھری کوسٹردریامیں گرگئی،22 مسافرلاپتہ دو افراد کی لاشیں اور ایک زخمی بچی کو دریا سے نکال لیا گیا صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیرِ اعظم شہباز شریف اور عطاتارڑ کا اظہار افسوس
استور (کشمیر ایکسپریس نیوز) استور میںباراتیوں سے بھری کوسٹر دریا میں گرنے سے24 افراد جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے ۔ منگل کوگلگت بلتستان کے ضلع استور سے پنجاب کے ضلع راولپنڈی جانے والی باراتیوں سے بھری کوسٹر دریا میں گر گئی ۔

دریا سے دو افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ ایک زخمی بچی کو بھی دریا سے نکال لیا گیا ہے مزید 22 لاپتا مسافروں کی تلاش جاری ہے۔دلہن اور باراتیوں کو راولپنڈی لے جانے والی کوسٹر میں کل 25 مسافر سوار تھے حادثے کا شکار مسافروں کی جانیں بچانے کی کوشیش ہو رہی ہیں۔

امدادی سرگرمیوں میں مصروف ریسکیو ادارے کے افسر وزیر اسدکے مطابق اب تک جائے حادثہ سے 2 لاشیں ملی ہیں جب کہ ایک لڑکی زخمی ہے، مزید لاپتا 22 افراد کی تلاش جاری ہے۔

حکام کے مطابق جائے حادثہ ضلع دیامر کے حدود میں شامل ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کوسٹر کے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے ۔صدر مملکت نے  حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے

صدر مملکت کا جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے ۔ صدر نے کہا ہے کہ دکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے ورثا کے ساتھ ہیں، صدر مملکت نے جانبحق افراد کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی

افسپا نےجموں وکشمیرکو موت کےعلاقے میں بدل دیا

22 مسافرلاپتہاستورباراتیوں سےبھری کوسٹردریامیں گرگئیحادثہ ضلع دیامر