انٹربورڈاتھلیٹکس چمپیئن شپ آل آزادکشمیرکےزیرانتظام مقابلے

انٹر بورڈ اتھلیٹکس چمپیئن شپ آل آزاد کشمیرکے زیر انتظام مقابلہ جات

سماہنی(کشمیر ایکسپریس نیوز)انٹر بورڈ اتھلیٹکس چمپیئن شپ آل آزاد کشمیرکے زیر انتظام آل آزاد کشمیرکے زیر انتظام منعقدہ مختلف مقابلہ جات میں ریاست بھر میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کر کےمجموعی طور پر 57 پوائنٹ کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے راجہ بڈھے خان گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سماہنی کےطلباء کی سماہنی آمد پر پرنسپل راجا افتخار احمد خان ، کالج پروفیسر صاحبان ، بوائز پائلٹ سکول سماہنی کے اساتذہ کرام ، تاجر کمیونٹی ، سول سوسائٹی اور طلباء نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور ہار پہنا کر طلباء کا والہانہ استقبال کیا۔

پوسٹ گریجویٹ کالج میرپور میں انٹر بورڈ اتھلیٹکس چمپیئن شپانٹر بورڈ اتھلیٹکس چمپیئن شپ آل آزاد کشمیر کالجز کے مابین ہونے والے مختلف مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انفرادی مقابلہ جات میں ہیمر تھرو میں پہلی پوزیشن200میٹر دوڑ میں پہلی پوزیشن شاٹ پٹ میں پہلی پوزیشن 100میٹر میں پہلی پوزیشن ڈسکس تھرو میں پہلی پوزیشنحامد رضا نے حاصل کی

،1500 میٹر دوڑ میں مطیع اللہ اور توصیف احمد نے بحیثیت ٹیم پہلی پوزیشن حاصل کی400 میٹر دوڑ میں توحید احمد، علی، حامد رضا، مطیع اللہ نے بحیثیت ٹیم پہلی پوزیشن حاصل کی 400 ریلے ریس میں مطیع اللہ، توصیف احمد، حامد رضا ، مبین حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کی 100 میٹر دوڑ میں دوسری پوزیشن حامد رضا نے حاصل کی

800 میٹر دوڑ میں توصیف احمد، مبین حسین، حامد رضا، مطیع اللہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی 400 ریلے ریس میں مطیع اللہ، توصیف احمد، حامد رضا ، مبین حسین نے دوسری پوزیشن حاصل کی جیولین تھرو میں اختشام احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی

ٹرپل جمپ میں حامد رضا نے تیسری پوزیشن حاصل کی طلباء کی حوصلہ افزائی اور اعزاز کیلئے ایک مختصر مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کامیاب طلباء کو شیلڈز اور نقد انعامات سے نوازا گیا

تقریب میں پرنسپل ادارہ نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا ” اللّٰہ تعالیٰ کے حضور شکر گزار ہیں جس نے اتنی عظیم کامیابی سے نوازا اس کامیابی میں ذوالنورین افضل اور طلباء کی شبانہ روز محنت اور ادرہ کے سٹاف کا بھی حصہ ہیں جہنوں نے اس سارے عمل میں ذوالنورین افضل اور طلباء کے ساتھ تعاون کیا۔”

 

سید گیلانی کرکٹ ٹورنامنٹ،فائنل بشارت شہیدکلب فاتح

آل آزاد کشمیرکے زیر انتظامانٹر بورڈ اتھلیٹکس چمپیئن شپراجہ بڈھے خان گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سماہنی