چیئرمین ڈل کھمباہ کےانتخاب،عبدالرزاق بلامقابلہ منتخب ہونگے

چیئرمین یونین کونسل ڈل کھمباہ کے انتخاب ،عبدالرزاق بلا مقابلہ منتخب ہونگے
سماہنی (تحصیل رپورٹر) چیئرمین یونین کونسل ڈل کھمباہ کے انتخاب کے لئے صورت حال بلا مقابلہ انتخاب کی طرف گامزن ہو گئی،چیئرمین باو عاشق کے استعفیٰ کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کیا تھا
کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی حتمی تاریخ 11 نومبر کو باو عبدالرزاق شاہین نے ریٹرنگ آفیسر کو کاغذات نامزدگی جمع کروائے، اس موقع پر ممبر ضلع کونسل نعیم اسلم شاہین،  باو چوہدری عاشق حسین و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے،
ڈسٹرکٹ الیکشن آفس سے جاری شدہ حتمی لسٹ کے مطابق یونین کونسل ڈل کھمباہ سےچیئرمین شپ کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی صرف کونسلر باو عبدالرزاق شاہین نے جمع کروائے ہیں، جس سے آئندہ چئیرمین بلا مقابلہ منتخب کئے جانے کے امکانات واضع ہو گئے ہیں
  یونین کونسل ڈل کھمباہ کے انتخاب میں کونسلر باو عبدالرزاق شاہین کے چئیرمین یونین کونسل ڈل کھمباہ بلا مقابلہ کامیاب قرار پانے کا نوٹیفیکیشن آئندہ چند روز تک متوقع ہے، یاد رہے بلدیاتی الیکشن کے بعد مختلف یونین کونسلز میں عہدوں کے حوالے سے معاہدہ جات کئے گئے تھے
جس پر  باو عاشق حسین نے اپنی معاہدہ کی پاسداری کرتے ہوئے  چیئرمین مین شپ سے استعفیٰ دے کر پہل کر دی تھی جس کو حلقہ بھر کی سیاسی قیادت نے خوش آئند قرار دیا تھا
جبکہ   باو عاشق حسین اور آئندہ متوقع چیئرمین مین باو عبدالرزاق شاہین دونوں کا تعلق ممبر اسمبلی چوہدری علی شان سونی کے دہڑے سے یے سب ڈویژن سماہنی کی دیگر کئی یونین کونسلز میں بلدیاتی عہدیداران اپنے عہدوں کی مدت کے تعین کردہ معاہدوں سے انحراف کر کے اپنی ساکھ کھو چکے ہیں

 

بشیرجعفری کی سالانہ برسی اوراُنکی بیوہ کی رسم چہلم کی تقریب

چیئرمین ڈل کھمباہ کےانتخابعبدالرزاق بلامقابلہ منتخب ہونگے