مجلس علماءنظامیہ آزادکشمیرکاکنونشن،مولانا خورشیدصدرمنتخب
راولاکوٹ(کشمیر ایکسپریس نیوز)مجلس علماء نظامیہ آزاد کشمیر کا عظیم الشان کنونشن، مولانا خورشید نقشبندی کو صدر اور مولانا صاحبزادہ فدائالرسول ندیم کو ناظم اعلیٰ مقرر کیا گیا، مجلس علماء نظامیہ آزاد کشمیر کا عظیم الشان کنونشن راولاکوٹ میں انتہائی منظم انداز میں منعقد ہواکنونشن کی صدارت مرکزی ناظم اعلی شکور احمد ضیا سیالوی نے کی
جس میں آزاد کشمیر کے دسوں اضلاع سے (بھمبر تا نیلم) علماء کرام نے بھرپور شرکت کیاکنونشن میں فصلہ کیا گیا مجلس علماء نظامیہ آزاد کشمیر کے تحت ہر سال تینوں ڈوژن میں کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا جس میں علماء مشائخ اہلسنت عوام الناس اور سماجی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا
جس میں مرکز سے اساتذہ کرام کو دعوت دی جائے گی،مرکزی کے طرز پر آزاد کشمیر میں ہر سال کشمیر سطح پر سلانہ نظامیہ کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا،کشمیر میں علماء کودرپیش چیلنجز کے تدارک کے لئیے موثر حکمت عملی مسائیل کی نشاندہی اور حل مختلف اضلاح کے ذمہ دران کو موقع دی اجائے کے وہ اپنے مسائل سامنے رکھیں
مقامی علماء نظامیہ ضلعی سطح پر تربیتی پروگرام کا انعقاد کیئے جائیں گے،مہمان گرامی نے اہل کشمیر کا بہترین انتظامات اور بھر پور انداز میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اجلاس میں مولانا خورشید نقشبندی کو صدر اور مولانا صاحبزادہ فدائالرسول ندیم کو ناظم اعلیٰ مقرر کیا گیا
جبکہ باڈی کی مکمل تشکیل آئندہ ایک ہفتے میں باہم مشاورت سے عمل میں لائی جائے گی۔ کنونشن کے شرکاء نے ضلع پونچھ کو بہترین انتظامات اور میزبانی کرنے پر مبارکباد پیش کی اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈے پر بھرپور عمل کا عزم بھی کیا گیا، جس پر اگلے مرکزی اجلاس سے قبل بہترین انداز میں کام شروع کرنے کا پختہ فیصلہ کیا گیا