حج کی سیکیورٹی ریڈ لائن ہے، لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی
حج سیکیورٹی فورسز ہر اس چیز سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں جو عازمینِ کو پریشان کرسکتی ہیں
مکہ مکرمہ(کشمیر ایکسپریس نیوز)سعودی عرب میں حج سیکیورٹی امن کمیٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے کہا ہے کہ حج کی سیکیورٹی ریڈ لائن ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق مکہ میں حج سیکیورٹی فورسز، امور حج اور عازمین سے متعلقہ اداروں کی سالانہ فوجی پریڈ میں اعلی سرکاری حکام اور سیکیورٹی فورسز کے کمانڈرز نے شرکت کی۔
فوجی پریڈ میں اس سال کے حج سیکیورٹی مشن میں حصہ لینے والے سیکیورٹی شعبوں کی تیاری کا مظاہرہ دکھایا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق فوجی پریڈ میں متعدد فوجی مشقوں کی نمائش کی گئی جبکہ اس سال حج مشن میں استعمال ہونے والے جدید میکانزم کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیرِ داخلہ اور دیگر حاضرین نے اسپیشل ایمرجنسی فورسز کی سیکیورٹی مشقوں، جنگی مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا مشاہدہ کیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے اس بات پر زور دیا کہ حج سیکیورٹی فورسز ہر اس چیز سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں جو عازمینِ حج کو پریشان کرسکتی ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی کا زور دے کر کہنا تھا کہ عازمین کی حفاظت اور حج کی سیکیورٹی ریڈ لائن ہے۔