سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر سے ملاقات

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان سے ملاقات

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور رکن قومی اسمبلی جمال شاہ سے ملاقات ،

ملاقات میں بلوچستان کے قانونی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں بلوچستان کے قانونی ڈھانچے، وکلاء برادری کی فلاح و بہبود، اور صوبے کی ترقی و استحکام پر اثر انداز ہونے والے مختلف علاقائی معاملات پر گفتگو کی گئی۔

شرکاء نے بلوچستان کے عوام کی بہتری کے لیے ان مسائل کو باہمی تعاون سے حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان سے ملاقات